Skip to main content

The foods which make you body builder

 باڈی بلڈنگ (جسمانی اعضاءیا پٹھوں کی مضبوطی اور کٹس بنانا) کرنا آج نوجوانوں کا محبوب مشغلہ بنتا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے باڈی بلڈنگ کرنے والے بھاری بھرکم اور بہت زیادہ غذا کا استعمال کرتے ہیں، جو بعض اوقات ان کے لئے فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ پٹھوں کی مضبوطی اور قوت کے لئے بعض باڈی بلڈر اپنی پسندیدہ یا ذائقہ دار غذا کی قربانی بھی دے دیتے ہیں، لیکن یہاں ہم آپ کو عضلاتی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے اور آپ کو اپنی پسندیدہ غذا کے ذائقے کی قربانی بھی نہیں دینا پڑے گی۔
انڈہ: غذائیت سے بھرپور انڈہ جسمانی پٹھوںکی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے نہایت موثر خوراک ہے۔ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول نہ صرف مختلف ہارمونز کو متحرک کرتا ہے بلکہ انڈے میں موجود لیوسین پٹھوں کو بنانے میں بھی نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گری دار میوہ: کسی بھی مشقت والی ورزش کے لئے گری دار میوہ کا استعمال نہایت ضروری ہے کیوں کہ ایک اونس بادام اور کاجو میں 150سے 170کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گری دار میوہ جات ایک مکمل مرکب ہے، جس میں مختلف پروٹین، فیٹس اور ریشے پائے جاتے ہیں۔
پروٹین سے بھرپورجوس: پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور جوس عضلاتی خوبصورتی کے لئے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے لیکن باڈی بلڈنگ شروع کرنے سے قبل اسے استعمال کیا جائے، تو پٹھوں کی نشوونما اور بڑھوتری پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دودھ اور دہی کی پنیر: باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے پنیر دو طرح سے خدمات سرانجام دیتا ہے۔ ایک تو پنیر میں موجودکیسن نامی مادہ پروٹین کو ہضم کرنے کا عمل سست کر دیتا ہے، جس سے آپ کے خون کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ دوسرا پنیر میں پایا جانے والا بیکٹریا دیگر غذاﺅں میں شامل پروٹین کو بھی اچھی طرح سے جسم کا حصہ بنانے کے قابل بنا دیتا ہے۔
مصری چنا: اگر آپ طبعیت میں سستی محسوس کر رہے ہیں تو چاولوں میں مصری چنا کو شامل کرکے اپنی خوراک میں تبدیلی لائیں، کیوں کہ مصری چنا میں 45گرام کاربونیر اور 12گرام فائبر(ریشے) ہوتا ہے۔ مصری چنا کے استعمال سے عضلاتی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان کے علاوہ بڑا گوشت، روسٹ چکن، مسور کی دال، مچھلی اور ڈیری مصنوعات بھی باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے ہر لحاظ سے نہایت مفید غذا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...