The news reported by Express Pakistan. شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام ( داعش ) نے عراقی شہر نینویٰ میں جلیل القدر پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے مشرقی موصل میں حضرت یونس کے مزار اور اس سے ملحقہ مسجد پر مکمل قبضے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا جس کے بعد مزار کو بارودی مواد رکھ کر اڑا دیا جبکہ مزار سے متصل 138 ھجری میں تعمیر کی گئی جامع مسجد بھی منہدم ہوگئی۔ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لئے یکے بعدیگرے اہل تشیع مکتبہ فکر کے مقدس مقامات کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، جنگجوؤں نے موصل میں جامع حسینہ اور امام ابوالعلی کا مزار بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا اس کے علاوہ الفیصلیہ کے مقام پر امام بارگاہ فاطمیہ اور اہل تشیع کی جامع مسجد کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز داعش کے جنگجوؤں نے موصل میں پیغمبر حضرت دانیال علیہ السلام کے مزار کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا، بدھ کے روز مغربی موصل میں امام یحییٰ ابو القاسم کے مزار کو بھی دھماکا خیز مواد ر...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.