These are some thing very important for you which should not be done during a job interview. The Job interview tips in Urdu are often searched terms in Pakistan where unemployment is at peak and young educated people hardly find a way to be interviewed for a job.
پاکستان جیسے ممالک میں جہاں معاشی سرگرمیاں محدود ہوتی جا رہی ہوں، وہاں ملازمت کے حصول کے مواقع بھی نہایت کم ہوجاتے ہیں۔ ان حالات میں اگر کہیں کبھی کوئی ادارہ ملازمت کا موقع دےنے کے لئے اشتہار دیتا ہے، تو ایسے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ درخواست دینے کے بعد جب ملازمت کے لئے انٹرویو دینے کا وقت آتا ہے، تو اس موقع پر ہم میں سے بہت سارے افراد ایسی باتیں کر جاتے ہیں، جن کی وجہ سے انہیں ملازمت نہیں ملتی، تو یہاں ہم آپ کو ان باتوں کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں آپ کو کبھی بھی دوران انٹرویو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
میں گھبراہٹ کا شکار ہوں: کوئی کمپنی خود اعتمادی کے فقدان کا شکار شخص کو پسند نہیں کرتی، لہذا ایسے موقع پر آپ اگر واقعتاً گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہوں تو کبھی بھی اس کا اظہار مت کریں۔
تنخواہ: انٹرویو کے ابتدائی مرحلہ پر کبھی بھی تنخواہ کی بات مت کریں، کیوں کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو صرف پیسے میں دلچسپی ہے کام میں نہیں۔
سخت محنت میری کمزوری ہے: پہلے تو کبھی بھی دوران انٹرویو اپنی کمزوریوں کا ذکر مت کریں اور اگر آپ سے کمزوری کے بارے میں سوال پوچھ ہی لیا جائے تو سخت محنت کو اپنی کمزوری مت بتائیں، کیوں کہ اس سے انٹرویو لینے والا سمجھتا ہے کہ آپ اپنی بڑائی بیان کر رہے ہیں۔
مجھے ملازمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے: موجودہ حالات کے تناظر میں کبھی بھی ملازمت کی اشد ضرورت کا تاثر مت دیں، کیوں کہ انٹرویو لینے والا اس کو آپ کی کمزوری تصور کرے گا۔
میرا موجودہ افسربرا ہے: کبھی بھی سابق افسر کو برا بھلا مت کہیں، حتی کہ اگر انٹرویو لینے والا آپ کو سابق باس کے خلاف بولنے پر اکسائے، تب بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے آپ کا منفی تاثر ابھرے گا۔
ضروریات اور حاجات: دوران انٹرویو کبھی بھی اپنی ضروریات کے متعلق بات مت کریں، کیوں کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ صرف اپنی پریشانیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔
ملازمت چھوڑنے کا الٹی میٹم: کبھی بھی یہ تاثر مت دیں کہ میں اس کمپنی میں فلاں وقت تک ملازمت کرکے چلا جاﺅں گا، کیوں کہ کسی بھی کمپنی کا مالک یہ پسند نہیں کرے گا کہ وہ آئے روز ملازم بھرتی کرتا پھرے۔
کمپنی مراعات پر اترانا: کسی بھی کمپنی کی مراعات یعنی چھٹیاں، تنخواہ، گاڑی اور گھر وغیرہ کے بارے میں جان کر اس پر اترائیں مت، بلکہ خود کو نارمل رکھتے ہوئے جوابات دیں۔
ناپسندیدہ سوالات کا جواب: انٹرویو لینے والا اگر آپ سے ایسا سوال کرے، جو آپ کو پسند نہیں یا آپ کے متعلق نہیں تو پھر بھی اس کا ضرور جواب دینے کی کوشش کریں۔ کبھی بھی مالک کو سوال کا جواب دینے سے انکاری مت ہوں۔
چھٹیوں کے بارے میں آگاہی: دوران انٹرویو ملازمت میں چھٹیوں کا زیادہ ذکر مت کریں۔
گفتگو کے دوران اٹکنا: آپ کی گفتگو میں ربط اور تسلسل ہونا چاہیے، انٹرویو لینے والا یہ تاثر نہ لے کہ آپ میں ابلاغی مہارت کمزور ہے۔
طلاق، حمل یا مشکل وقت: دوران انٹرویو ایسی باتوں کے ذکر سے احتراز برتیں، جیسے میں طلاق لینے جا رہی ہوں، میں حاملہ ہوں یا مجھ پر آج کل بہت برا وقت آیا ہوا ہے۔
آپ کا کوئی سوال: اگر کہا جائے کہ آپ کوئی سوال کرنا چاہیں، تو کبھی بھی انکار مت کریں کیوں کہ اس کا مطلب ہوگا کہ آپ نے انٹرویو کی کوئی تیاری ہی نہیں کی۔
Job interview tips in Urdu.

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.