Confucius Best Quotes In Urdu. Chinese Scholar Confucius Sayings
توجہ کا مرتکز کرنا
(focus)
کنفیوشس (Confucius) چین کا معروف فلسفی، حکیم اور عالم گزرا ہے۔ اس کی اخلاقیات پر مبنی تعلیم نے نہ صرف چین بلکہ جاپان، کوریا اور مشرق بعید میں زبردست پزیرائی حاصل کی
تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد اس کے شاگرد رہے اور 70 سے زائد طالبعلموں نے بطور دانشور شہرت پائی۔ (لون یو ) اس کی شہرہ آفاق تصنیف ہے۔ 479 قبل مسیح میں اس معلم اخلاقیات کا انتقال ہوا
اس کے اقوال جیمز آرویر نے چینی سے انگریزی میں شائع کیے ہیں۔
اس کتاب میں ایک قول نقل ہوا ہے کنفیوشس کا۔
" دو خرگوشوں کا پیچھا کرنے والا کبھی ایک بھی خرگوش نہیں پکڑ سکتا"
آج ہم میں سے زیادہ تر لوگ یہی کررہے ہیں دو اور کبھی کبھار شاید 3 یا 4 خرگوش بھی پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے، تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور ایک بھی خرگوش ہاتھ نہیں آتا
اپنی زندگی میں سے غیر اہم اور غیر ضروری چیزیں (خرگوش) نکالدیں، صرف ایک چیز (ایک خرگوش) کا انتخاب کرلیں اور اس کے پیچھے ڈوڑ پڑیں اپنی پوری توجہ ایک ہدف پر رکھیں اسی کے لیے اسٹریٹیجی بنائے
اپنی پوری صلاحیتوں کو یکجا کردیں اپنا ہدف حاصل کرنے کےلئے اسی کو سوچیں اسی کے بارے میں پڑھیں اسی کی مشق کریں اور اسی کے خیالات میں گم رہیں
آپ کو آپ کی منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا، تھوڑے ہی دنوں میں آپ کو احساس ہوجائیگا کہ آپ اس سے پہلے کیوں ناکام ہوتے رہے بس فوکس فوکس اور فوکس یہی کامیابی کی کلید ہے جو سمجھ گیا اس نے خرگوش پکڑھ لیا جو نا سمجھے ساری زندگی خرگوشوں کا پیچھا کرتا رہے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا اپنی ساری توانائی ضائع کربیٹھے گا۔
(تحریر عامر پٹنی)
Confucius Best Quotes In Urdu. Chinese Scholar Confucius Sayings
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.