Skip to main content

پروفیسر شوکت علی ایک روشن ستارہ


روشن ستارے۔

پروفیسر شوکت علی ، ایک شخصیت ایک تعارف

اس علاقے میں شاید ہی کوئی تعلیم یافتہ  بندہ  ہو جو پروفیسر صاحب کو نہیں جانتا ہو۔  تعلیمی حلقوں اور فزکس کی سمجھ بوجھ رکھنے والے احباب میں آپ کو  باباے  فزکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  پروفیسر شوکت علی ایک طویل عرصے سے تعلیم کی شمع روشن کیے جارے ہیں اور پختونوں کی سرزمین کو اپنی علم  کی روشنی اور ساینسی سوچ سے فیض یاب کر رہے ہیں۔  

فزکس جو ایک ایسا مضمون ہے جسے کم ہی لوگ اسکے اصل روح میں سمجھتے ہیں۔ پروفیسر شوکت علی اسکے کانسپٹ سے پوری طرح روشناس ہیں اور اگر  آپ گھنٹوں تک سر کے کلاس میں بیٹھے رہیں آپ کو بوریت کبھی بھی محسوس نہیں ہوگی کیونکہ موصوف   پروفیسر صاحب ان چند پروفیسرز میں سے ہیں جنہوں نے سوال و جواب کی ہمیشہ حوصلہ افزایی کی ہے اور اس دقیق مضمون کو اسانی سے سمجھانے کا ہنر بہتر طور پر جانتے ہیں۔ 

پروفیسر شوکت علی ایک انتہایی خوش مزاج اور ملن سار انسان ہیں۔  آپ فزکس کے علاوہ بہت سارے شعبوں میں مہارت  اور دسترس کے ساتھ دلچسپی رکھتے ہیں اور حقیقی طور پر ایک جینیس اور  بانٹلیکچول قرار دیے جاسکتے  ہیں۔ چلتے چلتے   باتوں ہی باتوں میں آپ کو خبر بھی نہیں ہوگی اور آپ  موصوف سے بہت کچھ سیکھ چکے ہونگے ۔

پروفیسر شوکت علی کی اور بڑی خاصیت یہ ہے کہ آپ میں زرہ برابر بھی تکبر  ، انا اور غرور کا شایبہ تک نہیں ہیں۔ آپ بڑوں کے ساتھ بڑے اور چھوٹوں کے ساتھ چھوٹوں کی طرح برتاو کرتے ہیں اور یہی عمل اپ کو ہر دلعزیز شخصیت بناتی ہے۔  میں کیی بار سر کو کلاس فور ملازمین کے ساتھ انکی کرسیوں پہ بیٹھا دیکھ چکا ہوں۔  پروفیسر شوکت علی چونکہ ایک خاندانی انسان ہیں اسلیے اپنی خاندانی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر کسی کو عزت دیتے ہیں۔  
پروفیسر شوکت علی ان خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایک بہترین، بہادر اور نڈر  ایڈمنسٹریٹر ہیں۔  کیی اداروں میں اپنے وصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کی وجہ سے مخصوص پوسٹ سے ہاتھ بھی دھونا پڑا پر اپنے موقف پہ ڈٹے رہیں۔  
تعلیم کے میدان میں آپ بڑ ے عھدوں پر فایز رہیں جن میں سے چند کا میں ذکر کرنا یہاں  ضروری سمجھتا ہو تاکہ تاریخ کے لیے محفوظ اور قاریین کو یاد ہو۔ 

1) آیی بی سی سی یعنی چیئرمین انٹر بورڈ  کمیٹی فار آل پاکستان۔  اس کمیٹی میں پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز ، ٹیکسٹ بک بورڈز، آغا خان ایجوکیشن بورڈ، فیڈرل بورڈ اور ٹیکنیکل بورڈز آپ کے نیچے کام کر رہے تھے۔  
2) چیئرمین مالاکنڈ بورڈ۔
ان عھدوں پہ رہتے ہوئے اپنے بے شمار اصلاحات لانے کی کوشش کی جن میں سے چند آپ کے ساتھ شیر کرنا چاہونگا۔ ۔
پیپر کے پیٹرن کو تبدیل کیا، یعنی رٹے والے پیپر کو کنسپچول  بنایا کافی حد تک


امتحانات پہ نگرانی کیلیے بہترین لوگوں کا انتخاب کیا اور ویجیلنس کمیٹیاں  بنایی۔  

  بہت سارے بے ایمان انویجلیٹرز کو بلیک لسٹ کیا۔  

3) ایڈوائزر پبلک سروس کمیشن رہے۔

4) ممبر بورڈ اف ڈائریکٹر آغا خان یونیورسٹی کرا چی 

5) پرنسپل جی پی جی سی تیمرگرہ 

6) اسکے علاوہ آپ انٹرمیڈیٹ کے فزکس کیلیے کتابیں بھی لکھ چکے ہیں اور اور جنرل کتابوں میں آپ کی مشہور تصنیف "ایک پیغام عالم اسلام کے نام" سے ہے۔  

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے ایمانداری کا دامن ہاتھ سے کبھی چھوٹنے نہ دیا۔   آپ پہ ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں۔  کرپشن کے معاملے میں اپنے پاکستان کے کسی بھی سسٹم کو چیلنج کیا ہے کہ اگر کسی نے ایک پیسے کی کرپشن ثابت کر دی تو انعام کے طور پر انھیں 10 لاکھ دینے کو تیار ہیں۔  
حال ہی میں آپ بطور پرنسپل گورنمنٹ کالج دیر اپر رہیں جہاں محدود وقت میں اپ نے کالج کیلئے بے پنا ہ کام کیا جنکا پورا علاقہ،  سٹاف اور طلبا  معترف ہیں۔ 
حال ہی میں آپ کو پرنسپل گورنمنٹ کالج تیمرگرہ تعینات کیا گیا ہے جو کہ ایک اس کالج کیلیے ایک بہترین فیصلہ، تحفہ  اور خوش قسمتی ہے۔  
امید ہے آپ اپنے تجربے اور صلاحیت کو بروے کار لاتے ہوئے کالج کو ترقی کی نیی انچاییوں تک پہنچا دینگے۔  
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب 
یہ تو چلتی ہیں تو تجھے اونچا اڑانے کیلیے

ہمیں بجاطور پر اپنے استاد اور دیر کے اس روشن ستارے پر فخر ہیں اور دعاگو ہیں کہ خداوند کریم اپ کو لمبی زندگی اور تعلیمی خدمات کو جاری وساری رکھنے کے لیے بہترین صحت اور استعداد دے۔ امین 

تحریر۔ صحافی عمران
ترتیب و تدوین ۔ سمیع اللہ خاطر

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...