ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعلیم
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایسی تعلیم ہے، جو آپ کے کاروبار کو آف لائن اور آن لائن ترقی دیتی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے آنے کے بعد اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ آپ بڑی سرمایہ کاری کے بغیر بھی اپنی پراڈکٹ یا سروس کو برانڈ میں بدل سکتے ہیں، بلکہ اس کوبین الاقوامی سطح پر بھی لے جاسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو استعمال کرتے ہوئے، آپ اپنی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک لا سکتے ہیں۔ ویب ٹریفک سے مراد وہ انٹرنیٹ صارفین ہیں، جو آپ کی ویب سائیٹ پر کسی بھی ذریعے سے آتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتاہے۔ ایک ہے اِن باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، جب کہ دوسری ہے آؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ۔
اِن باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
اس سے مراد وہ مارکیٹنگ ہے، جو آپ کے کاروبار کو پیڈ کمپین(وہ اشتہاری مہم جس کی آپ کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے) یا اَن پیڈ کمپین یا آرگینک گروتھ(وہ کاروباری ترقی جو آپ خود اپنی محنت اور معیار کے بل بوتے پریا سسٹم سے خود بہ خود حاصل کرتے ہیں ) ذرائع سے ترقی دیتی ہے، جیسے فیس بک، یوٹیوب، گوگل سرچ وغیرہ۔
آپ فیس بک پر اپنے کاروبار کاصفحہ بنا کر یا گروپ بنا کر یا یوٹیوب پر ویڈیو چینل بنا کر یا اپنی ویب سائٹ کا SEO کرا کر اِن باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرتے ہیں۔ایس ای او، ایس ای ایم، ایس ایم او/ایس ایم ایم، پی پی سی، کنٹینٹ مارکیٹنگ، ایفیلیٹڈ مارکیٹنگ، کلاسیفائیڈ مارکیٹنگ، ای میل مارکیٹنگ، میسینجرمارکیٹنگ وغیرہ اِن باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی چند مثالیں ہیں۔
آؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد وہ مارکیٹنگ ہے، جس میں آپ اپنے کاروبار کو بغیر انٹرنیٹ استعمال کئے ترقی دیتے ہیں،جیسے ٹی وی ایڈز وغیرہ۔ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، ٹی وی ایڈزاور ڈیجیٹل ہورڈنگزآؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی چند مثالیں ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنے کاروبار کو ایک برانڈ بنانا چاہتے ہیں تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔
مارکیٹنگ کو آن لائن بزنس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔آن لائن مارکیٹنگ کی ایک سو سے زیادہ اقسام ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسی اقسام ہیں، جو رائج العام ہوچکی ہیں، جب کہ کچھ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہیں، جب کہ کچھ Nicheمارکیٹنگ تک محدود ہیں۔
مارکیٹنگ کرنے والا پراڈکٹیویٹی اور فری لانسنگ کرنے والوں سے زیادہ کماتا ہے۔ فائیور پر کام کرنے والے ہی دیکھ لیں۔ وہ اپنے ہزاروں ممبرز سے فی پروجیکٹ 20%وصول کرتےہیں۔ اس سےبھی بڑی مثال گوگل اور فیس بک ہے۔ یہ روزانہ لاکھوں ڈالرز صرف مارکیٹنگ کی مد میں کماتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں درج ذیل شعبوں میں کام کرنے والے پروفیشنلزکی بہت ڈیمانڈ رہتی ہے:
• Search Engine Optimization)SEO)
• Search Engine Marketing) SEM)
• Social Media Marketing)SMM)
• Social Media Optimization) SMO)
• Affiliate Marketing
• Out Sourcing or Middle Man
Advertisement (Content, Videos, Banners)
• Email Marketing
& Mobile Marketing
• Branding/Online Personal Relations
مواد کی مارکیٹنگ
جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتاہے، مواد مارکیٹنگ، گرافکس اورویڈیوز بنانے کے ارد گرد گھومتی ہے، جس کے ذریعے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے، حوصلہ افزائی کرنے اور تبادلوں کےمقصد کے ساتھ مضامین تقسیم کے جاتے ہیں۔
ای میل کی مارکیٹنگ
مارکیٹنگ ایجنسی کے پاس ای میل اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کی ایک طویل فہرست ہوتی ہے، جو بعض اوقات لاکھوں میں جاتی ہے۔ آپ متعلقہ مارکیٹنگ ایجنسی کو ہائر کرتے ہیں اور وہ آپ کا پیغام ان تمام ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین تک ایک بٹن کے کلک سے پہنچا دیتی ہے۔
سوشل میڈیا کے انتظام
کاروبار کے لیے سوشل میڈیا کے پیجز کو چلانا بہت عام بات ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب چینل، گوگل پلس، ٹوئٹر، لنکڈاِن، پنٹریسٹ، اسنیپ چیٹ، سوشل میڈیاکے تمام پلیٹ فارمز پر ایک بزنس کو اپ ڈیٹ رکھنا ایک مشکل کام بن جاتا ہے۔ ایسے میں کاروباری اداروں کو پروفیشنلز درکار ہوتے ہیں۔
ویب سائٹ ڈیزائن اور ترقی
ظاہر ہے کاروبار کرنے والا ہر شخص اپنی ویب سائٹ خود نہیں بنا سکتا اور ناہی یہ اتنا آسان کام ہے، ماسوائے ان کے جو ویب سائٹ ڈیزائننگ کی تعلیم رکھتےہیں۔
فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی
آن لائن اشیاء فروخت کرنے کے لیے ویڈیوگرافی اور فوٹو گرافی بہت ضروری ہے۔ آن لائن خریداری کرتے وقت صارف کو تصویر یا ویڈیوکے ذریعے یہ نظر آنا چاہیے کہ وہ کیا پراڈکٹ خرید رہا ہے۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں پروفیشنل فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر کا کردار اہم ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے متذکرہ بالا جن جن شعبہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں سے ہر شعبہ میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی ادارے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ڈپلومہ سے لے کر ماسٹرز ڈگری تک کی تعلیم دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کچھ ایسے آن لائن کورس بھی دستیاب ہیں، جو ناصرف بالکل مفت میں کروائے جاتے ہیں، بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کی افایت بھی تسلیم شدہ ہے۔ ان میں گوگل آن لائن مارکیٹنگ چیلنج، ورڈ اسٹریم پی پی سی یونیورسٹی، سوشل میڈیا کوئیک اسٹارٹر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس، اِن باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس پلس آفیشل سرٹیفکیشن اور ایلیسن فری ڈپلومہ اِن ای بزنس شامل ہیں۔
Email Marketing in Urdu
Email Marketing in Pashto
Email marketing strategy in Urdu
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.