Urdu Explanation Of Narcissist. Urdu Explanation Of Narsissism.
Khod Pasandi Ya Khud Pasandi Ka Maraz.
________________###__________
نرگسیت (خود پسندی) ایک بیماری
لکھتے ھیں امریکن سیکیٹرس ایسوسیشن نے ابھی تک ایسے دس قسم کے شخصی خرابیوں کو واضح کیا ھے جس میں سے ایک خود پسندی (نرگسیت) ھے ۔
نفسیاتی بیماریوں کے ماھرین نے ,چند ایسے اشخاص پر سٹیڈی کی ھے ۔ جو اپنے آپ کے چاھت میں مبتلا رھتے ھیں ۔
لکھتے ھیں۔ یہ لوگ ھمیشہ اپنے آپ ذات کے محور میں پھسے رھتے ھیں۔ اور ان کے اس بیماری کا کوئ علاج نہیں۔
نرگسیت کی ایک بیماری جو عرصہ دراز سے پہچانی گئ ھے ۔ خود پسندی
خود پسندی کا یہ نام
Narcissist Personality Disorder
یونان کے پرانے ادب سے ھمیں ملا ھے ۔
نارسیس یونان کے ایک خوبصورت شہزادے کا نام تھا۔ جو اس وقت ائینے کی ایجاد نہ ھونے کی وجع سے اپنے خوبصورتی سے بے خبرہ تھا۔
ایک دن تالاب کے کنارے بھیٹا تھا۔ اچانک اس کو پانی میں اپنی شکل دیکھائی دی۔ پانی میں اپنی شکل دیکھتے اپنی خوبصورتی پر اتنا عاشق ھوا کہ اس نے تالاب میں اپنی عکس کے پیچے چھلانگ ماری۔ پانی میں اپنے آپ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تیرنا نہ جاننے کے سبب اسی تالاب میں اس کی موت واقع ھوئ
کچھ عرصہ بعد تالاب کے کنارے ایک پھول پیدا ھوا۔ جس کی خوبصورتی شہزادے کی آنکھوں سے مثل تھی ۔
کہتے ھیں۔ ایک شاعر نے جب تلاب کے کنارے اس پھول کو دیکھا ۔ تو اس پھول کو شہزادے کے خوبصورت آنکھوں سے تشبیح دی۔پھر بعد میں ھر شاعر نے اپنے اشعار میں اپنےمعشوق کے آنکھوں کے خوبصورتی کا ذکر نارسیس کے خوبصورتی سے تشبیح دی۔
نرگسیت کے بیماری میں مبتلا انسان اپنے آپ خود پسندی میں اتنا مبتلا ھوجاتا ھے۔ اور اس حد تک آپنے میں گم رھتا ھے ۔ جس کو اپنے سوا دوسرا شخص خوبصورت دیکھائ ھی نہیں دیتا۔ نہ کسی کو اپنے برابری میں لاتا ھے اور نہ کسی کو اپنے برابر سمجھتا ھے۔
Narcissist Disorder Personality
خود پسند بیماری میں مبتلا لوگ اتنے خود غرض ھوتے ھیں۔ وہ اپنے مقصد حاصل کرنے میں کسی بھی دوسرے انسان یا جانور کی بے دریغ استحصال اور راستے سے ہٹانے کا کوئ بھی طریقہ اپنا سکتے ھیں ۔ خوا قتل غارت کیوں نہ ھوں۔ حتی' اپنا مقصد حاصل کرنے واسطے انسانی کھوپڑیوں پر چل کے بھی اپنے منزل تک رسائ چاھتے ھیں۔
یہ لوگ بڑے بےحص اور اپنے ظاھری شکل صورت کے دلداے ھوتے ھیں
اپنے شکل صورت میں مہو ھوتے ھیں ۔ ان لوگوں میں دوسروں کا احساس بہت کم پایا جاتا ھے
طبعی ماھرین کے مشاہدے میں یہ بھی ایا ھے. کہ بہت کم ایسے ملینگے جو اپنی ظاھری شکل پر نازاں نہیں ھونگے یا انکو اپنے اپ بدصورت دیکھائی دے۔
نرگسیت پسند کے بارے میں ایک بات دوران تحقیق یہ بھی سامنے آئی ھے۔ جہان طبعی اور ماھر نفسیات
Psychologist
کو معلوم ھوا کہ یہ نرگسی لوگ میڈیا پر اپنے تصاویر اور قسما قسم کے ویڈیوز شئیر کرکے عام لوگوں کی توجہ اپنے طرف مبذول کرنا چاھتے ھیں ۔ اور بعض تو ایسے شوقین ھوتے ھیں۔ ان کا سوائے اسی مشغلے سیلفی اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنا پھر اس کے بعد دوسروں کے تبصروں اور تعریف سننے کے انتظار میں بے قراری سے رات دن اپنے تصویری پوسٹ اور نشر شدہ ویڈیو کو میڈیا پر گھڑی گھڑی دیکھتے ھیں ۔ اور اس انتظار میں اپنی پوسٹ پر کمنٹس ، پسند اور دیگر ایموجیز کو گنتے ھیں ۔ پھر ان کو ذھنی سکون ملتا ھے۔
مبادہ اگر ان کے سوشل میڈیا کے دوست انکے لگے پوسٹ ، تصویر یا ویڈیو کو کم توجہ دیں ۔ تو دوسرے دن مزید بن ٹھن کے پوسٹ لگا لیتے ھیں۔ تبی ان کو ذھنی سکون ملتا ھے ۔
ماھرین کا کہنا ھے ۔ اجکل جدید ٹیکنالوجی انٹرنٹ پر جتنے بھی اپلیکیشن آئے دن دیکھنے کو ملتے ھیں ۔ ان میں اکثریت ان نرگسی لوگوں کی دیکھائی دے گی۔ جو مختلف زاویوں سے اپنی تشہیر میں لگے رھتے ھیں ۔
Pashto Times
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.