Skip to main content

Pashto blog about Sigmand P

باباۓ نفسیات سگمنڈ فرائڈ

تحریر : کامران احمد

جنس کے نشوونما میں پہلا دور وہ اتا ہے جب بچہ چوسنے لگتا ہے اس دور میں بچے کی جنسی خواھش خوراک کی خواہش سے ملحق ہوتاہے ۔ یہ دودھ پینا محض بھوک کی تسکین کے لیے نہیں ہوتا بلکہ وہ اس سے لذت حاصل کرتا ہے۔ اس کی یہ لذت ماں کی چھاتی سے وابستہ ہوتی ہے۔
فرائڈ نے جب یہ نظریات پیش کئے تو ایک کہرام مچ گیا، اس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا کیونکہ اب تک یہ مسلمات میں سے تھا کہ جنسی جبلت کا اظہار عنفوان شباب میں ہوتا ہے۔
6 مئی 1856 کو زیکوسلوویکیا کے قصبہ فریبرگ میں ایک ادنیٰ متوسط درجے کے یہودی گھرانے میں ایک بچہ پیدا ہوا، اس کا نام سگمنڈ فرائڈ رکھا گیا۔اس کی پیدائش پر گاؤں کی ایک بوڑھی عورت نے پیشن گوئی کی کہ" یہ بچہ بڑا آدمی بنے گا". اپنے قصبے میں چار سال گزارنے کے بعد اپنے خاندان سمیت وی اینا ہجرت کرگئے۔ وہ عام بچوں کی طرح بڑا، جوان ہوا اور اس پر بڑھاپا آیا۔ جب نازیوں نے یہودیوں کی نسل کشی شروع کی تو ان کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔ کئ بار نازیوں نے ان سے بھتہ بھی اصول کیا ، اس کے بچوں کو تکالیف پہنچاۓ، ان کے نظریات کو ختم کرنے کے لیے ان کے کتابوں کو بھی جلایا اور کافی نقصان پہنچایا ۔
بلآخر اپنے چند دوستوں اور انگلینڈ کے وزیر خارجہ کی مدد سے انگلینڈ میں پناہ حاصل کیا اور وہاں چلا گیا، باقی زندگی وہاں گزاری اور بلآخر 1939 میں تراسی برس کی عمر پا کر فوت ہوئے۔فرائڈ انسانیت کا محسن تھا انہوں نے نفسیات کو سمجھنے کیلئے بے پناہ محنت کی اور زندگی کا زیادہ تر حصہ اسی پر صرف کیا ۔ فرائڈ نے دنیا میں اتنا بڑا ذہنی انقلاب پیدا کیا کہ اس کے شدید ترین مخالف میکڈوگل اس انقلاب کا یوں اعتراف کرتاہے" ارسطو سے لے کر اج تک کسی نے انسانی فطرت کو اس خوبی سے نہیں سمجھا جسے فرائڈ نے"  ۔
اکیلے فرائڈ کی محنت رنگ لائی اور چند لوگ اس کے پیرو بن گئے، 1910 میں تجزیہ نفس کی بین الاقوامی انجمن international association of psychoanalysis کی بنیاد رکھی گئی۔ اب زندگی کا ہر شعبہ تجزیہ نفس کے نظریات سے متاثر ہے اور تجزیے نفس طبی نفسیات کے دایرہ سے نکل کر پوری زندگی پر حاوی ہوچکا ہے۔
ذہن کو مختلف حصوں میں صلاحیتوں کے بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ لیکن فرائڈ نے ثابت کیا کیا ہے کہ زہنی زندگی ایک ناقابل تردید وحدت اور تسلسل ہوتا ہے۔ جو باتیں غیر متوقع اور حادثہ معلوم ہوتی ہے حقیقت میں وہ ایسی نہیں ہوتیں۔  زہنی زندگی کے بہت سے حصہ سے ھم بے خبر رہتے اسلئے وہ بے سبب اور بے محل معلوم ہوتا ہے۔ فرائڈ کے نزدیک نفس(psyche) ایک وحدت ہے جس کے دو رخ ہیں، ایک شعور اور دوسرا لاشعور ، دونوں زندگی بھر ردعمل کرتا رہتا ہے لیکن زندگی پر لاشعور بہت حاوی ہوتاہے۔ لاشعور میں احساس کا عنصر غالب ہوتا اور شعور میں استدلال (reason) کا۔ جب شعوری خواہشات کو متواتر دبایا جاتا ہے تو وہ لاشعور کا حصہ بن جاتا ہے اور موقع پاکر کھبی خواب کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، کھبی کسی حادثہ کی شکل میں تو کھبی واہمہ (fantasy) جس کا مثال ارٹ ہے جس سے دبی ہوئی خواہشات کو راستہ مل جاتا ہے اور اعصابی تناؤ جو دباؤ کا نتیجہ ہوتا ہے کم ہو جاتا ہے۔

 فرائڈ کہتے ہے کہ زبان اور قلم کی لغزشیں بے معنی نہیں ہوتیں بلکہ زہنی زندگی میں ایسے لغزشیں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جسے ہاں کہنے کے بجائے منہ سے ناں نکل گیا ، کسی سے وعدہ کیا لیکن یاد نہیں رہا۔ تجزیہ نفس کی تحقیقات میں اس سے کافی مدد ملتی ہے۔
اس کی مثال جسے گلاس کا گر کر ٹوٹ جانا جو کہ ناراضگی ثابت کرتی ہے۔ بہت سے ایسے حادثات جن میں ریل گاڑیاں ٹکرا گئی، کار ایکسڈنٹ ہوۓ جب ان کا تجزیہ کیا گیا تو یہ حادثات بے اختیاری فعل معلوم ہوتے تھے لیکن دراصل یہ لاشعوری ہیجان تھا۔
خواب کا ہمارا زندگی سے بہت گہرا تعلق ہے اس کا مسئلہ بہت پرانا ہے۔ فرائڈ کو اپنی لاشعور کی تحقیقات میں میں معلوم ہوا کہ تمام خواب زمانہ ماضی کے واقعات میں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ہماری نامکمل خوابوں کا تکمیل گاہ ہے۔ اب یہ تعبیر خواب میں بنیادی اصول بن گیا جس سے ہر قسم کے خوابوں کی تعبیر معلوم کیا جاسکتا ہے۔ خواب کی تعبیر خواب دیکھنے والا ہی کرسکتا ہے بشرطیکہ اسے ماضی کے واقعات یاد ہو۔ خواب اور اس تعبیر ایک وسیع مضمون ہے اس کیلئے فرائڈ کی کتاب "خواب کی دنیا" پڑھ لینا چاہیے۔
ایک بہت اہم مسئلہ جس پر فرائڈ نے لکھا ہے وہ ہے جنسی جبلت۔اس جبلت کی وہی حیثیت ہے جو بھوک کی ہے ۔ فرائڈ نے جب جنس کے متعلق نظریات پیش کیا تو وہ اتنی تلخ تھی کہ ایک عام آدمی اس کو برداشت نہیں کرسکتا۔ جب ایک شخص کو کہا جاۓ کہ وہ اپنی ماں کے متعلق غیرپاک محبت کے جذبات رکھتا ہے تو قدرتی بات ہے کہ وہ شخص اسے برا مانے گا ، کیونکہ سماج میں ماں سے محبت کرنا ایک پاک جذبہ ہے کوئی اس میں جنس کا دخل کرتا ہے تو وہ فاتر العقل ہوتا ہے۔ سماج میں جنس کے مختلف پہلوؤں پر بھاری قیود عائد کی گئی ہے، گناہ کا خیال جنس سے منسوب ہے۔  جنس کے مسئلے کا سب سے قابل اعتراض حصہ بچپن میں جنس کی موجودگی کا ہے۔ فرائڈ نے دعویٰ کیا کہ جس وقت بچہ دنیا میں اتا ہے اسی لمحے سے جنسی جبلت سرگرم عمل ہوجاتی ہے ۔ یہ جنسی جبلت کا پہلا دور شروع ہوتا ہے ، بچے کی جنسی خواھش خوراک کی خواہش سے ملحق ہوتا ہے۔ بچہ جب بار بار انگھوٹے کو چوستا ہے تو ظاہر ہے خوراک تو حاصل نہیں ہوتا بلکہ یہ محض لذت کیلئے ہوتا ہے ۔ یہ دور تین برس کا ہوتا جس میں بچے کے تمام جنسی خواھشات منہ کے زریعے سے پوری ہوتی ہے۔ اس زمانے میں بچے محبت کی محبت کا پہلا مرکز ماں ہوتی ہے جیسے جیسے محبت میں پھیلاو اتا ہے لڑکا باپ کو اپنا رقیب سمجھ کر نفرت کرنے لگتا ہے ، فرائڈ کہتا ہے وہ اس کا اظہار نہیں کرسکتے اور زہن میں الجھن سی پیدا ہوتی جسے فرائڈ ایڈی پس الجھن کا نام دیتا ہے۔ اس کے بعد جنسی جبلت کا دوسرا اور تیسرا دور جو بلوغت کا ہوتا ہے شروع ہوجاتاہے ۔فرائڈ نے ثابت کیا کہ جنسی جبلت زندگی کے کسی بھی دور میں مفقود نہیں ہوتا۔


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...