Skip to main content

Iran islamic revolution and Khumaini promises

عیاری اہل مزاہب کا لازمہ ہوتا ہے

دسمبر 1978 میں جلاوطنی سے ایران واپسی سے قبل خمینی نے مغربی میڈیا میں بیان دیتے ہوۓ کہا تھا کہ ”خواتین جیسا لباس چاہیں، شرعی حدود کے اندر رہتے ہوۓ زیب تن کرنے پر آزاد ہونگی۔ ھم خواتین کو ہر قسم کی آزادی دیں گے۔ انفرادی آزادی اور اخلاقیاتی اصولوں کے حوالے سے مرد و عورت میں کوئی تفریق نہیں ہوگی۔“

خمینی کے ان اعتدال پسندانہ بیانات کا مقصد مغربی مبصرین کے ساتھ ساتھ شاہِ ایران کے خلاف متحرک ان ایرانی لبرلز کی حمایت حاصل کرنی تھی جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

اور ان بیانات کی وجہ سے خمینی نہ صرف مغربی میڈیا میں ایک معتدل چہرہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوا، مغرب میں مشل فوکو جیسے دانشور بھی خمینی کے اِس جال میں آگیا تھا۔ فوکو بھی سمجھنے لگا تھا کہ شاہ کے خلاف یہ مزاحمت عوامی انقلاب ہے، یہ انقلاب لوگوں کو آزادی کی ضمانت دے گا، اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جاۓ گا اور ایران سے پرے مشرق وسطی اور مغرب میں بھی اس کے مثبت اثرات پہونچیں گے۔ جبکہ کٹھ ملائیت کی حقیقت سے واقف کچھ ایرانی دانشور اور فیمینسٹس مغرب کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے تھے کہ مغربی میڈیا اور دانشوران جس کو عوامی انقلاب اور ایران کی بیماری کا علاج سمجھ رہے ہیں، یہ علاج اس بیماری سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا۔
A cure that is perhaps worse than the disease.

ایک فروری 1979 کو پانچ ملین ملّا، لبرلز، کمیونسٹس ایرانی ملک کے دارالحکومت تہران میں خمینی کے استقبال کے لیے جمع ہو چکے تھے۔ جونہی خمینی پہونچا اور فروری کے آخر تک اسلامی انقلابی کونسل کا قیام ہوا۔ زمامِ اقتدار ملّاؤں کے ہاتھ میں آیا تو خمینی اور اس کی اعتدال پسندی کی حقیقت نے سب کی نظروں کو خیرہ کر دیا۔

بمشکل ایک ماہ گزرا تھا کہ تین مارچ کو خمینی نے اعلان کر دیا کہ کوئی خاتون جج نہیں بن سکتی۔ اور بعد ازاں 2003 میں نوبیل انعام پانے والی خاتون شیریں عبادی جو تب جج تھیں، خمینی نے ان کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ چار مارچ کو اعلان ہوا کہ طلاق کا اختیار صرف مرد کے پاس ہوگا۔ آٹھ مارچ کو خواتین کے لیے پردہ لازمی قرار دیا گیا۔ پردے سے انکار پر سرعام 74 کوڑے لگانے کا قانون لاگو کیا گیا۔ نو مارچ کو اعلان ہوا کہ خواتین کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔ فنون لطیفہ کے دشمن کٹھ ملائیت نے خواتین گلوکاروں پر پابندی لگا دی۔ اور ظلم، جبر، تشدد، قتال کی وہ داستانیں خمینی کی ”اعتدال پسندانہ“ طرزِ حکومت نے بدنام زمانہ ایرانی جیلوں میں آگے جا کر رقم کیں کہ انسانیت شرما جاۓ۔

جو دوغلا چہرہ خمینی اور اس کے ہمنواؤں نے پچاس سال قبل دنیا کے سامنے پیش کر کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ آج طالب اور ان کے حلیف دنیا کو بالکل اسی طرح باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زندگی میں امن واحد شئے نہیں۔ امن محض بندوقوں کی عارضی خاموشی کا نام بھی نہیں ہے۔ آزادی وسیع مفاہیم رکھتی ہے

بشکریہ : حبیب کریم۔

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...