دیر کے مشہور چاقو!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیرکے لوہار بہت سی قسم کےچاقو تیار کرتے ہیں اور اسکے لکڑی والے حصے پر اپنے فن اور ہاتھوں کی صفائی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ایک چاقو کی قیمت دو سو روپےسے لےکرایک لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔مہنگے چاقو ڈیمانڈ پرتیار کیے جاتے ہیں اور ان پر سونے اورقیمتی پتھروں کا استعمال بطور نقش و نگار ہوتا ہے۔
دیرمیں چاقو کےکاروبار سے وابستہ استاد فضل مولا کےمطابق اُنکا خاندان 1966 سےاس پیشے سے وابستہ ہے،وہ اُسوقت ایک چاقو دو روپے کا بنا کر دوکان داروں کو بیچتے تھے۔
ریاستِ دیر میں سب سے پہلا چاقو نوابِ دیرشاہ جہان(1960-1925) کے دربارسے وابستہ حبیب خان قاضی اور غوث الرحمان قاضی نے بنایا تھا۔انہوں نے یہ چاقونواب آف دیر شاہ جہان خان کو بطور تحفہ دیا۔
حبیب اور غوث نواب آف دیرکے دربارمیں قاضی تھےاور لوگوں کے فیصلے کرتے تھے۔اُسوقت نواب آف دیر ہر سال چاقو بنانے والےکاریگروں کے درمیان مقابلےکرواتے اورجوکاریگر اچھا چاقو بناتے انہیں انعام سے نوازا جاتا۔
تحریر;امجدعلی اُتمانخیل.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.