Skip to main content

Charpai and Mushtaq Ahmad Yousafi

 Charpai and Mushtaq Ahmad Yousafi. Funpara

مشتاق احمد یوسفی کے مزاحیہ مضمون "چارپائی اور کلچر" سے اقتباس

عربی میں اونٹ کے اتنے نام ہیں کہ دوراندیش مولوی اپنے ہونہار شاگردوں کو پاس ہونے کا یہ گُر بتاتے ہیں کہ اگر کسی مشکل یا کڈھب لفظ کے معنی معلوم نہ ہوں تو سمجھ لو کہ اس سے اونٹ مراد ہے۔ اسی طرح اردو میں چارپائی کی جتنی قسمیں ہیں اس کی مثال اور کسی ترقی یافتہ زبان میں شاید ہی مل سکیں

کھاٹ، کھٹا، کھٹیا، کھٹولہ، اڑن کھٹولہ، کھٹولی، کھٹ، چھپرکھٹ، کھرا، کھری، جِھلگا، پلنگ، پلنگڑی، ماچ، ماچی، ماچا، چارپائی، نواری، مسہری، منجی۔ 



ہم پشتو میں "کٹ “ کہتے ہیں آپ کے ہاں چارپائی کو کیا بولا جاتا ہے ؟؟

Charpai, Local Made Bed in Pakistan, India And Afghanistan.

Comments