Cyber Attacks on NADRA, FBR, National Bank Of Pakistan and Pakistan weak Cyber Security System. Urdu Tech Blog
نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہو گیا۔
یعنی اب کوئی بھی آپ کا سی این آئی سی نمبر اور فنگر پرنٹس استعمال کر کے موبائل سم نکلوا سکتا ہے یا آپکے اے ٹی ایم تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور آپکے نام پر ووٹ بھی ڈال سکتا ہے۔
ایف بی آر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
یعنی کوئی بھی آپ کے ٹیکس ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، آپکی نجی مالی معاملات کے بارے میں جان سکتا ہے اور آپکو بلیک میل بھی کر سکتا ہے
نیشنل بینک کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
یعنی تمام سرکاری اکاونٹوں میں ہونے والا لین دین، سرکاری ملازمین کی تنخواہ، مراعات وغیرہ ہیکرز کے علم میں آ گئیں۔ ان معلومات کا متعدد طریقوں سے غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
ملک کے تین اہم نجی بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہو گیا
یعنی بڑے کاروباری اداروں اور شہریوں کے کاونٹس کی تمام معلومات ہیکرز کے علم میں آ چکی ہیں۔ ایسی معلومات کسی کے علم میں آنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔
دراصل یہ ہے ففتھ جنریشن وار فیئر۔ یعنی انفارمیشن کی چوری۔ اور چوری شدہ تمام معلومات وہ ہیں جن کی مدد سے ہیکرز شہریوں اور سرکاری اداروں کو خاصہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن فوج نے اس ملک کے عوام کو سوشل میڈیا پر ہونے والی پوسٹوں کے چکر میں لگا کر اصل ففتھ جنریشن وار کے میدان میں اپنی نااہلی کو بڑی کامیابی سے چھپایا ہوا تھا اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے نام پر اربوں روپے خرچ کیئے جا رہے تھے۔
ملک کے اہم اداروں پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں نے ساری پول کھول دی ہے۔ اب دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے اور سائبر ورلڈ میں موجود محفوظ معلومات تک رسائی روکنے کے لیئے بڑی محنت اور ذہانت درکار ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اس شعبے پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں لیکن ہمارے یہاں میرٹ کے بغیر بھرتی کیئے گئے افراد اس میدان میں دنیا کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ مزید ستم یہ کہ حکومت کی طرف سے اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی نہیں کی جا رہی۔
Pashto Times Urdu Tech Blogs.
Cyber Security in Pakistan. Cyber Attacks on NADRA, FBR, National Bank Of Pakistan and Pakistan weak Cyber Security System. Urdu Tech Blog. Urdu Article about Cyber Security of National Bank Of Pakistan, NBP, FBR and NADRA.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.