Is Ex Chief Justice Saqib Nisar Leaked Audio Fake? Here is technical commentary on Saqib Nisar .
Technical Analysis Of Saqib Nisar Audio
سابقہ چیپ جسٹس ثاقب نثارکی ایک مکس ویڈیو اور آڈیو اس وقت سوشل میڈیا کی بازار میں بیچی جا رہی ہے، جس میں چیپ صاحب کی تقریر کو مکس کرکے یقین دلائی جا رہی ہے کہ یہ لیک آڈیو دراصل تقریروں کے جوڑے ہوئے ٹکڑے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ہر ساؤنڈ بائٹ کا اپنا بیک گراؤنڈ شور ہوتا ہے۔ آپ سنیں آپ کو معلوم ہوجائیگا کہ تقریر بلکل خاموشی میں کی جا رہی ہے اور اس کے بعد فیکٹ کی تصویر کے ساتھ جو آڈیو سنائی جارہی ہے اس کے پیچھے بہت شور سنائی دے رہا ہے۔ اس لئے دونوں آڈیو الگ الگ ہیں تقریر والی نہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ جو لیکشدہ آڈیو ہے وہ باقاعدہ تصدیق شدہ ہے۔ کوئی عدالت جا کر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیوں نہیں کرتا ارب پتی ہوجائے گا۔
تیسری بات یہ ہے کہ یہ شروعات ہیں آگے آگے دیکھئے کیا کچھ سامنے آنے والا ہے؟ صرف آڈیو نہیں ویڈیوز بھی آپ ملاحظہ کریں گے۔ انتظار کریں۔
ملک کو اس حالت تک پہنچانے والے کو مہنگائی کے مارے ہوئے غریبوں کی بد دعائیں لگ رہی ہیں۔ ایسے چیپ جج نہ ہوں تو جرنیل سو بار کوشش کریں نہیں چل سکتے۔ شازار جیلانی
Shah Zaar Jelani.
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے بھی جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ لیک آڈیو پر اپنے شکوک کا اظہار کردیا ہے، اس آڈیو کے تقریبا چھ جملوں کو 22 جنوری 2018 اور 22 فروری 2018 کو ہونے والی ثاقب نثار کی دو تقریروں سے لیا گیا ہے جو میڈیا پر براہ راست نشر ہوئیں تھیں۔
اتفاق ایک یا دو جملوں میں ہوسکتا ہے کہ ایک ہی Voice Pitch کے ساتھ دوبار ادا ہوجائیں تاہم چھ جملوں کا ایک ہی Voice Pitch کے ساتھ ادا ہونا ایک گھمبیر معاملہ ہے، اگر بالفرض محال یہ تسلیم بھی کرلیا جائے کہ ثاقب نثار کی عوام میں کی گئی تقاریر اور لیک آڈیو میں ایک جیسے جملے استعمال ہوئے تو یہ ممکن نہیں کہ لیک آڈیو جو مبینہ طور پر فون کال بتائی گئی ہے، اس کی Voice Pitch بالکل ایک جیسی ہو کیونکہ فون کال میں Voice Pitch فطری طور پر ایک تقریر کے مقابلے میں دھیمی ہوتی ہے کیونکہ یہاں ہمارا مخاطب ایک جبکہ تقریر میں ایک سے زائد ہوتے ہیں۔
گو اب تک ثاقب نثار کی پوری لیک آڈیو کی مماثلت نہیں ڈھونڈی جاسکی ہے تاہم یہ خیال پیش کیا جارہا ہے کہ ایک ایک لفظ کو بھی الگ الگ جوڑا گیا ہے اور ایڈٹنگ کو چھپانے کے لئے Distortion پیدا کی گئی ہے، ایسے میں امریکی فرانزک کمپنی کی فرانزک رپورٹ بھی ایک پیچیدہ معاملہ ہے اور اب شاید یہ قصہ بہت دور تک جائے گا۔
جسٹس ثاقب نثار کا کردار ایک متنازع جج کا رہا ہے، وہ کسی بھی حلقے میں پسندیدہ نگاہوں سے نہیں دیکھے جاتے، وہ جوڈیشل ایکٹوازم کا اہم کردار رہے ہیں تاہم اگر اس انداز میں ان کے خلاف مہم چلائی گئی تو اس کا فائدہ ثاقب نثار کو خود ہوگا، جسٹس رانا شمیم والے معاملے کے غبارے سے ہوا نکلی ہی تھی کہ یہ نیا سلسلہ بھی ٹھس ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ایسا اس وجہ سے ہوا کہ صحیح راستے ہونے کے باوجود شاید غلط کو غلط ثابت کرنے کے لئے غلط کا انتخاب کیا گیا۔
عثمان غازی
Pashto Times blog about Saqib Nisar Audio Leak Scandal. Technical Analysis of Saqib Nisar Leaked Audio call by Ahmad Noorani of Fact Focus. Audio and Video being circulated on Social Media. Saqib Nisar Leaked Audio call was released by Ahmad Noorani Last night on his blog Fact Focus.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.