Skip to main content

Khan Shaheed, Abdus Samad Achakzai, Iron Man

 Iron Man Of Baluchistan, Pashtun Belt and Subcontinent, Khan Abdus Samad Khan Achakzai.

ائرن مین (فولادی شخص)

    خان شھید کی نظربندی اور جیل و بند کی صعوبتیں 



تحریر

عیسیٰ_احمدخان_اچکزئی 

بیسویں صدی عیسوی کو دنیا میں آذادی , انقلاب اور لیڈروں کی صدی کہا جاتا ہے بیسویں صدی عیسوی میں دنیا نے کئی انقلاب دیکھیں کئی آذادی کی تحریکوں کو جنم دیا ان انقلابات اور آذادی کی تحریکوں نے دنیا میں کئی بڑے اور نامور لیڈرز پیدا کیے بیسویں صدی عیسوی میں محتدہ ہندوستان پر آدھی دنیا پر حکومت کرنے والی برطانیہ یعنی گوروں کی قابض حکومت تھی اس وقت برصغیر میں گورو سے آذادی حاصل کرنے کےلیے کئی آذادی کی تحریکیں چل رہی تھی موجوده بلوچستان (پشتون بلوچ صوبہ) میں آذادی کی یہ آواز معدوم تھی یعنی اس صوبے سے انگریزی حکومت کے خلاف جہدوجہد نہ ہونے کے برابر تھی گورے فیرنگی مطمئن تھے کہ برٹش بلوچستان سے انہیں کوئی خطرہ نہیں لیکن یہاں قابض گوری حکومت کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک 23 سالہ نوجوان عبدالصمدخان اچکزئی نے 1930 ميں قلعہ عبداللہ گلستان جیسے پسماندہ علاقے سے انگریزی استعمار کے خلاف اور آذادی کے حق میں آواز بلند کی یہاں اس جرم کی پاداش میں پہلی بار خان عبدالصمد خان اچکزى کو گرفتار کرلیا گیا اور انگریزى سرکار کے تنخواہ یافتہ شاہی جرگے کی سفارش پر دو سال کےلیے پابندِ سلاسل کیا گيا



 یہاں پہلی مرتبه علاقےکے لوگ , انگریزی حکومت اور انگریزوں کے خلاف آذادی کی جنگ لڑنے والے آذادی پسند خان عبدالصمد خان اچکزى کے نام سے اشنا ہوئے خان عبدالصمد اچکزئی کو دوسری  مرتبہ دسمبر 1933 کو گرفتار کر لیا گیا جرگے کی سفارش پر تین سال کیلئے جیل میں ڈال دیے گئے یہاں خان صاب کا جرم یہ تھا کہ حیدرآباد میں بلوچستان کے حقوق کے بارے بلوچستان کانفرنس سے آذادی کے حق اور قابض انگریزی سرکار کے خلاف تقریر کی تھی اس مرتبہ خان صاب کو عام مجرموں کے ساتھ سی کلاس میں رکھا گیا اور جسمانی تکالیف بهى دیے گئے جیل سے رہائی کے بعد خان صاحب نے عزیز الیکٹرک پریس قائم کی وہاں سے ہفت روزہ استقلال اخبار کا اجرا کیا 


اسى سال 1938 میں اپنی پہلی پارٹی انجمن وطن بنائی انجمن وطن کی بنیاد رکھتے ہی مہاتما گاندی کی پارٹی کانگریس کی جاری تحریک (ہندوستان چھوڑ دو تحریک) کا حصہ بن گئے اور انگریزوں کے خلاف آذادی کیلئے اس عظیم جہدوجہد کا باقاعدہ ایک سیاسی تنظیم کے  پلیٹ فارم سے آغاز کیا پاکستان سے پہلے خان صاب کو تین مرتبہ گرفتار کیا گیا اور اسے سات سال جیل میں رکھا گیا پاکستان  بننے کے پوری بعد 1948 کو خان شھید کو گرفتار کرلیا گیا اس بار خان صاب کو دو مہینے جیل میں رکھا گیا یہ خان بابا کی پاکستان بننے کے بعد کی پہلی گرفتاری تھی رہائی کے بعد تین ماه کے لیے خان صاب کو گھر پر نظر بند کردیا گیا 1948 کے اخر میں خان صاحب کو ایک انگریز افیسر کے حکم پر پھر گرفتار کرلیا گیا 1949 کو ہری پور جیل منتقل کردیا گیا اس بار خان شھید مسلسل چھ سال سزا کاٹنے کے بعد 1954 میں رہا ہوئے رہائی کے بعد خان صاحب کی پہلی پارٹی انجمن وطن غیر فعال ہوچکی تھی تو اپ نے 1954 میں ورور پشتون کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنالی اور ورور پشتون کے نام سے باقاعدہ جہدوجہد کا آغاز کیا 1954 میں ایک بار پھر گرفتار ہوئے اور ایک سال جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیے گئے 1955 کے اخر میں پھر گرفتار ہوئے اور تین مینے جیل کاٹی 1956 کو ایک بار پھر مختصر مدت کیلئے گرفتار و رہا ہوئے 1958 میں پاکستان میں پہلی مارشل لا لگی اور جنرل ایوب صدر بن گئے تو خان صاحب نے جنرل ایوب اور مارشل لا کے خلاف بھرپور جہدوجہد کا آغاز کیا 1958 میں جنرل ایوب کے حکم پر آپ کو گرفتار کرلیا گیا مارشل لا حکومت نے اپ کو چودہ سال جیل میں رکھنے کی سزا سنائی اپ مارشل لا کے پہلے سیاسی قیدی تھے دس سال مسلسل جیل با مشقت کاٹنے کے بعد 1968 کو رہا ہوئے رہائی کے جب اپ کوئٹہ پہنچے تو ایک بار پھر گرفتار ہوئے اور چند دن جیل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیے گئے یہ آپ کی زندگی کی اخری گرفتاری تھی خان شھید عبدالصمد خان اچکزئی نے پاکستان سے پہلے سات سال اور پاکستان بننے کے بعد قریباً بیس سال جیل کاٹی پاکستان سے پہلے اور بعد کی سزا ملا کر قریباً اپکو سینتیس سال کی سزا سنائی گئی ہے 

Death Of Khan Shaheed, Abdus Samad Khan

دو دسمبر 1973 کو رات قریباً چار بجے اس وقت بموں سے شھید کردیے گئے جب آپ اپنے گھر میں حالتِ نیند میں تھے آپ اس وقت نیشنل عوامی پارٹی پشتونخوا کے صدر اور صوبائی اسمبلی کے ممبر تھے اپ کو چمن کے عوام نے اسمبلی کا ممبر منتخب کیا تھا۰ 


‏چي ترڅو مي وي دا ژبه يادوم يې

#RememberingKhanShaheed 

#KhanShaheedWeek 

--------------------------------------------------------------------------

اقتباسات 

بابائے پشتون اور پشتونخوا جلد سوئم 

بابائے پشتون اور پشتونخوا جلد پنجم 

جنگ اخبار 2019/20

مشرق اخبار 2019/20

Iron Man Of Baluchistan, Pashtun Belt and Subcontinent, Khan Abdus Samad Khan Achakzai.

Remembering Khan Abdus Samad Khan Achakzai. Iron Man Khan Shaheed Achakzai

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...