Skip to main content

Naswar Pa Pukhto Tapa Ki aw Naswar Pa America Ki

Nsswar In Pashto Tappa and history of Naswar.




Naswar History In Urdu. Urdu Article about Naswar Hustory.

نسوار کی تاریخ. اردو مضمون

ایک زمانے میں نسوار کی دوکان سے اگرکوئی ایک چٹکی نسوار لے کر منہ میں رکھ لیتا تھا تو دوکاندار اس سے پیسے وصول نہیں کرتا تھا۔ یہ پختونون کی مہمان نوازی اور کچھ کے یہاں ان کی روایت کا حصہ ہے۔ اور کچھ اس کو " کاروباری گر" کہتے ہیں۔


نسوار کی تاریخ تقریباً 500 سال یا 600 سال پرانی ہے

مشرقی یورپ ملک اسپین میں ایک ایسی چیز 1493 کو دریافت ہوئی کہ کسی نے سوچا بهی نہ تها کہ یہ چیز اتنی مشہور ہوجائے گی۔ یہ کہاجاتا ہے کہ نسوار کیا ایجاد پٹھانوں یا پختونوں نے کی ہے جو تاریخ کی تحقیق سے غلط ثابت ہوئی ہے

 سب سے پہلے "نسوار" امریکہ سے شروع ہوئی۔

1561

 پرتگال میں فرانسیسی سفیر  جین نیکوٹ  نے نسوار کو ایک درد کش کے طور پر تیار اور تجویز کیا.  نیکوٹ نے ایک تفصیلی خط کے ساتھ ملکہ فرانس کو تمباکو کے تخم اور پتے  بیھج دئے تو اس وقت یہ طبقہ اشرافیہ میں نہایت مقبول ہوا

 17 

ویں صدی میں اس مصنوعات کے خلاف کچھ حلقوں کی جانب سے تحریک اٹھی اور پوپ اربن  کی جانب سے خریداری پر دھمکیاں دیں گئیں۔

 روس میں اس کا استعمال

 1643

ء میں

 Tsar Micheal

 کی جانب سے کیا گیا

فرانس میں بادشاہ لوئیس  نے اس پر حد مقرر کی جبکہ چین میں 1638ء میں پوری طرح نسوار کی مصنوعات پھیل گئی۔ 

18 

ویں صدی تک نسوار کو پسند کرنے والوں میں نپولین بانو پارٹ، کنگ جارج

کی ملکہ شارلٹ اور پوپ بینڈکٹ سمیت اشرافیہ اور ممتاز صارفین میں یہ رائج ہوچکا تھا

 18 

ویں صدی میں انگلش ڈاکٹر جان ہل نے نسوار کی کثرت استعمال سے کینسر کا خدشہ ظاہر کیا۔ امریکہ میں پہلا وفاقی ٹیکس 1794ء میں اس لیے لگا کیونکہ اسے عیش و عشرت کی نشانی سمجھا جاتا تھا


نسوار کا عادی اسے ایک ڈبیا میں یا پڑیا میں ڈال کر جیب میں رکھتا ہے اور حسب خواہش منہ میں ڈالتا رہتا ہے۔عام طور پر پٹھان اس کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی اس کا استعمال کافی ہے۔ سائنس نے اس کے نقصانات بھی کافی بیان کیے ہیں۔ اکثر دوست سمجھتے ہوں گے کہ نسوار پشتونوں کی ثقافت ہے اور اس کو پختون قوم نےایجاد کیا۔ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ نسوار ابتدائی طور پر امریکہ سے شروع ہوئی جس کا تذکرہ پندرویں صدی کی کتب میں ملتا ہے، اور یورپ میں سترہویں صدی سے عام استعمال ہوا



یورپی ممالک میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باعث حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عام طور پر اس کا استعمال ناک، سانس یا انگلی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا میں ہونٹ کے نیچے رکھ کر استعمال کرنے سے ہوئی



ہیٹی کے مقامی لوگوں کی جانب سے 1496-1493میں کولمبس کی جانب سے امریکہ دریافت کے سفر کے دوران ریمن پین نامی راہب نے ایسے ایجاد کیا۔ کولمبس کے ساتھیوں نے یہاں دیکھا کہ مقامی ریڈ انڈینز ایک پودے کے پتوں کا رول بنا کر اس کے اگلے سرےکو سلگا کر اس کا دھواں اندر کھینچتے ہیں اور یوں کولمبس نے باقی دنیا کو بھی ٹوبیکو یعنی تمباکوسے متعارف کروایا۔ جب سے یہ پودا باقی دنیا میں متعارف ہوا حضرت انسان ہر ہر طریقے سے اس کو اپنے جسم میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سگریٹ، نسوار، پان، قوام وغیرہ



اور یہ چیز پهٹان قوم اپنے روزمرہ خوراک سے زیادہ استعمال کرے گی . نسوار سپین سے کیسے پاکستان اور افغانستان منتقل ہوا اس کی تاریخ تقریباً کسی کے پاس نہیں ہے .

نسوار ایک ایسا نشہ ہے جو پاس نہیں ہوتا تو نسواری آدمی کے سر پر پہاڑ جیسا بوجھ پڑا رہتا ہے

نسوار تمباکو سے بنی ہوئی گہرے سبز رنگ کی ہلکی نشہ آور چیز ہے۔ نسوار کھانے والا ایک چٹکی کے برابر اپنے زیریں لب اور دانتوں کے درمیان دبا لیتا ہےاور تمباکو کے نشے کا سرور لیتا ہے۔ نسوار بنانے کے لیے تمباکو کے خشک پتوں میں حسب منشا چونا ، راکھ اور ایک خاص گوند ملا کر پتھر کی اوکھلی میں لکڑی کے موٹے موصل سے کوٹ کوٹ کر پانی کے ہلکے چھینٹےدے کر تیارکی جاتی ہے۔ بڑے پیمانے پر مشینوں سے بھی تیار کی جاتی ہے۔بنوں کی نسوار مشہور ہے جبکہ چار سدہ اور صوابی میں بہترین تمباکو کاشت ہوتی ہے


سبز نسوار تیار کرنے کے لیے تمباکو کے پتوں کو سائے میں خشک کیا جاتا ہے جبکہ کالی نسوار کے لیے تمباکو کے پتوں کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے۔ سونگھنے والی لال نسوار بھی ہوتی ہے۔ مقصد سب کا ایک ہی ہے یعنی کہ کسی بھی طریقے سے نکوٹین کو خون اور ماغ تک پہنچانا

ہمدردی انسانی فطرت ہے۔ پھر پختون بھائی تو ویسے بھی مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ کراچی سے پشاور تک کسی بھی صوبے میں چلے جائیے آپ کو چائے پانی کے فوراً بعد نسوار پیش کی جائے گی۔ نسوار بھی ایسی ڈبی میں کہ جو بالکل نئی، چمک دار اور شیشہ جڑی ہوگی ۔۔ پہلی نظر میں آپ کو لگے گا کہ شاید زعفران ہو ۔۔۔ مگر نسوار کی قدر کھانے والے ہی جانتے ہیں۔ ان کے لئے نسوار زعفران سے قیمتی اور کہیں زیادہ اہم ہے


کچھ دن قبل پاکستاں سے  حج پر جانے والوں کے لیے نسوار رکھنے کی ممانیت ہوگئی تھی اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جس میں بتایا گیاتھا کہ تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار برامد ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے اے ایس ایف نے بھی تمام ایئرپورٹس پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں کردیے تھے۔  یہ خبر بھی آئی  تھی کہ پاکستاں  کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اراکین نے نسوار کو پاکستانی برانڈز میں شامل کرنے کی تجویز دے دی تھی۔


وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاوری چپل، سوہن حلوہ، باسمتی چاول سمیت دیگر پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے جغرافیائی قانون تیار کر لیا گیا ہے

Use of Naswar in Islam. 

**  دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے کہ سگریٹ پینا سخت مکروہ ہے، نسوار اور چرس میں نشہ ہوتا ہے، پس ان کا استعمال بھی ناجائز ہے اور بعض لوگوں کو جو نشہ نہیں ہوتا وہ عادی ہوجانے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے، جس طرح شراب کے عادی لوگوں کو بھی بسا اوقات بہت زیادہ نشہ نہیں ہوتا، مگر اس کی وجہ سے حرام ہونے کا حکم ساقط نہیں ہوتا، نیز ان جیسی چیزوں (سگریٹ، نسوار، چرس، شراب) سے اعضائے رئیسہ دل ودماغ پھیپھڑوں وغیرہ میں خطرناک امراض پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کا اندیشہ غالب ہوتا ہے، اس لیے بھی ان چیزوں کے استعمال کا ناجائز و گناہ ہونا ظاہر ہے

کراچی کے بے شمار علاقوں میں نسوار کی باقاعدہ بڑی بڑی دکانیں ہیں۔ مثلاً صدر، سہراب گوٹھ، بنارس کالونی، پٹھان کالونی ، شیر شاہ ، لیاری ،میٹروول وغیر ہ۔ اس کے علاوہ نسوار چھوٹی موٹی چیزوں کی مختلف دکانوں اور خاص کر موچی کی دکانو ں پربھی مل جاتی ہے۔ اگرچہ کراچی میں یہ صرف نسوار ہی کے نام سے ملتی ہے مگر خیبر پختونخواہ میں اس کے باقاعدہ نام بھی ہیں۔ کچھ نام تو بہت ہی دلچسپ ہیں مثلاً ایف سولہ، طورخم، سبز پری، میزائل، سفارش خان اور لکی وغیرہ ۔ نسوار کو عموما "پختوںوں کا ایندھن "بھی کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں اگر عورت کا میک اپ اور پٹھان کی نسوار ختم کوجائے تو دونوں پاگل ہو جاتے ہیں۔

یہ  بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ کچھ لوگ نفاست اور مخصوض انداز کے ساتھ نسوار کھاتے ہیں۔ مثلاً کچھ تہذیب یافتہ  لوگ  ٹشو پیپر میں لپیٹ کر نسوار منہ میں رکھتے ہیں تاکہ انہیں بار بار تھوکنا نہ پڑے۔ پھر ٹشو پیپر سے یہ سہولت بھی ہے کہ جب چاہا نکال کر ٹیبل کے نیچے رکھے ڈسٹ بن میں ڈال دیا۔ کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کس نے کیا کھایا ہے۔ ایسے افراد ہوشیاری کے ساتھ نسوار کھانا پسند کرتے ہیں اور اس ترتیب سے نسوار کھاتے ہیں کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کچھ منہ میں رکھا ہے۔ نہ اس سے ان کی گفتکو اور لہجے میں فرق آتا ہے

منقول


Urdu Funny Quotes about Naswar.

نسوار استعمال کرنے والا شخص بات کرنے سے پہلے منہ سے نسوار پھینکے تو سمججھ جاؤ کہ بات  قیمتی ہے 


Naswar Pa Tapo Ki aw Naswar Pa America Ki


Nsswar In Pashto Tappa and history of Naswar.

جانانه غم دي نسواري کړم

ترخي ترخي اوبه مي زړه ته تیروومه

د نسواري سره مي ژوند دې 

د روژي مياشت راباندې ګډه وډه کړينه


Interesting to note about Naswar.

You can google to Find Naswar Online available for Sale On Amazon as well. The seller of Naswar On Amazon is Qualified Engineer. Buy Online Naswar on Amazon.


Pashto Times Info Blog about Naswar. Tags For This blog post.

Pashto Tapa About Naswar. What is Naswar? Read History of Naswar In Urdu. Naswar in Europe, Russia, And USA. 

Naswar History in details.  Islam about Naswar. Fatwa about Naswar. Darul uloom Deoband Fitwa on Naswar. Afghan Naswar by Americans soldiers. 

Naswar in USA is well searched term on Google from United State after Afghan refugees settled in US after fall of Ashraf Ghani Govt by Taliban in Afghanistan as per Ahref searched volume data. Use and side effects of Naswar. 




Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه ده جا

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu&qu

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto. Pashto Names Of Calendar Year 2022, 2023, 2024, 2025 Pashto Calendar: Names Of Months And Its Span In Pashto بېساک              Besak       (Apr—May) جېټ                Jheet       (May—Jun) هاړ                  Harh           (Jul—Jul) پشکال.            Pashakal         (Jul—Aug) بادرو               Badro        (Aug—Sep) اسو                Asu         (Sep—Oct) کتک               Katak         (Oct—Nov) مګن               Magan        (Nov—Dec) پوه                Po         (Dec—Jan) ما                  Ma       (Jan—FebF) پکڼ               Pagan        (Feb—Mar) چېتر             Chetar         (Mar—Apr) Pashakal Starting Date Is 14 July 2022.  Pashakaal Ending Date Is 14 August 2022. د پشکال ګرمي پۀ زور ده  زلفې دې غونډې کړه چې نۀ دې تنګوينه ټپه۔ په مخ یې پَشم دَ خولو دې دَ لمر په خوا دَ ملغلرو پړک وهینه۔ په اننګو کښي قوتۍ دي د پشکال خولي پري ډنډ ولاړي دینه Badro Starting Date Is 15 August 2022. Badro Ending Date Is 14 September 2022. Aso