Pakistani Politicians About Pakistan Army and Generals.
Maulana Muhammad Sherani
مولانا شیرانی نے کہا تھا کہ ھم یہ نہیں کہتے کہ تم چور ھو، لیکن یہ بھی حقیقت ھے کہ تم جہاں بھی گئے ھو وھاں چوری ضرور ھوئی ھے۔
Manzoor Ahmad Pashteen Views
منظور پشتیں کہتاھے کہ قتل، دھشتگردی اور مسنگ پرسنز کے واقعات وھاں ھوتے ہیں کہ جہاں معدنیات ھو۔
Ali Ahmad Kurd
علی احمد کرد کہتاھے کہ ھماری عدلیہ کو عدل و انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تم نے آج ایک سو چھبیسویں نمبر پر پہنچایا ھے۔
Maryam Nawaz Sharif.
مریم نواز اور بلاول کہتے ہیں کہ تم بدترین سلیکٹر اور شبخون مارنے والا ٹولہ ھو۔
Asfandyar Wali Khan and Attaullah Mengal
اسفندیار ولی اور عطاء اللہ مینگل کہتے رھے ہیں کہ ھمارے ھر ایک گھر سے اٹھنے والی آھوں، سسکیوں اور دل پر لرزہ طاری کردینے والی چیخ و پکار کی وجہ تم ھو۔
Tahir Khan Hazara
طاہر خان ھزارہ کہتےہیں 3 ہزار بیگناہ ھزارہ برادری کے لوگ ریاستی دہشتگردی کے شکار ھوئے ۔
Altaf Hussain
الطاف حسین مسلسل کہتارھاھے کہ ملک کا ناسور تم ھو۔
Asma Jehangir
عاصمہ جہانگیر کہتی رھی کہ ملک کی تمام تر خرابیوں کی جڑ تم ھو۔۔۔۔۔۔۔ ڈفر
Mehmood Khan Achakzai
محمود خان اچکزئی کہتا رھا ھے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے موسٹ وانٹڈ اور دھشتگردوں کو پناہ تم دیتے رھےھو۔
Kher Bakhsh Murri of Baluchistan
خیربخش مری اور جی۔ایم سید کا تو آج بھی تم نام لینا ہی برداشت نہیں کرتے۔
تم نے پچھلے ستر سال تک ملک کے ھر داخلی مسلے کا حل بندوق میں تلاش کیا اور آج اس بندوق کا خوف بھی لوگوں کے دل و ذھن میں تحلیل ھوکر بری طرح سے زائل ھوچکاھے اور آج تمہاری حالت کسی دلدل میں پھنسی ھوئی کسی ایسی گائے کی سی ھوگئی ھے کہ جو اپنی زندگی بچانے کیلئے جتنی حرکت یا تگ دو کریں گی اتنی ہی دلدل کے اندر گھسنے کا راستہ ھموار کرےگی۔
جبری گمشدگیاں آخری مرحلہ ھے جس سے عوامی ذھن اب پوری طاقت کے ساتھ نمٹنے کیلئے تیار ھوچکا ھے۔
ایک طرف بائیس کروڑ عوام ھے اور دوسری طرف تم اور تمہارے وہ اثاثے کہ جو اب کوٹے سکے بن کر تیزی سے
دریا برد ھوجانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
By Adv Aziz Khan Bareech.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.