Today Is Perween Shakir Birth Day.
خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 69 ویں سالگرہ ہے
آج 24 نومبر اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کے چاہنے والے ان کی 69 ویس سالگرہ منارہے ہیں،
معروف شاعرہ پروین شاکر چوبیس نومبر انیس سو باون کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور انیس سو ستتر میں ان کا پہلا مجموعہ کلام خوشبو شائع ہوا۔ اس مجموعہ کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی اور پروین شاکر کا شمار اردو کے صف اول کے شعرامیں ہونے لگا۔
خوشبو کے بعد پروین شاکر کے کلام کے کئی اور مجموعے صد برگ، خود کلامی اور انکار شائع ہوئے۔ ان کی زندگی میں ہی ان کے کلام کی کلیات ”ماہ تمام“ بھی شائع ہوچکی تھی، جبکہ ان کا آخری مجموعہ کلام کف آئینہ ان کی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔معروف شاعرہ پروین شاکر کو اگر اردو کے صاحب اسلوب شاعروں میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے اردو شاعری کو ایک نیا لب و لہجہ دیا اور شاعری کو نسائی احساسات سے مالا مال کیا۔ ان کا یہی اسلوب ان کی پہچان بن گیا۔ آج بھی وہ اردو کی مقبول ترین شاعرہ تسلیم کی جاتی ہیں۔
پروین شاکر نے کئی اعزازات حاصل کئے تھے جن میں ان کے مجموعہ کلام خوشبو پر دیا جانے والا آدم جی ادبی انعام، خود کلامی پر دیا جانے والا اکادمی ادبیات کا ہجرہ انعام اور حکومت پاکستان کاصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سرفہرست تھے۔
Perveen Shakir Birth Day.
Khoshbo Ki Shayera, Perveen Shakir 69 Birthday Today on 24 November 2021 and 2022.
Pride of Performance Urdu Poetess Parveen Shakir birth day is observed by her lovers and fans .
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.