Sahir Lodhianvi Love Story with Sudha Malhotra in Urdu.
Sahir Ludhyanvi ( Abdul Hai as Known as Sahir Lodhianvi) Love Stories with Lata Mangeshkar and Sudha Malhotra. Sahir Lodhianvi Poem on Sidha Malhotra engagement. A Tragic Love Story Od Urdu Ever Green Indian Poet Sahir.
ساحر لدھیانوی کے جب لتا منگیشکر کے ساتھ اختلافات ہو گئے تو ساحر نے ایک نئی گلوکارہ "سدھا ملہوترہ" کی طرف بڑھانا شروع کیا۔ اسی دوران "سدھا ملہوترہ" سے ان کے عشق کی داستانیں عام ہونے لگیں اور دونوں شادی کرنے کے لئے آمادہ بھی ہو گئے۔ مگر "سدھا ملہوترہ" کے والدین اس شادی کےخلاف تھے۔ لہٰذا انہوں نے "سدھا" کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی
Poem by Sahir Lodhyanvi For his beloved girl Sudha Malhotra.
"سدھا ملہوترہ" کی ضد پر ہی ساحر اس کی منگنی میں شریک ہوئے اور انہوں نے وہاں بھری محفل میں اپنی مشہور زمانہ نظم "خوبصورت موڑ (چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں)" سنائی جسے سن کر "سدھا ملہوترہ" دلہن بنی زار وقطار روتی رہی
Khobsorat Moorh خوبصورت موڑ
ساحرلدھیانوی کی مشہور زمانہ نظم
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ بن جائے تو ا س کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہو
اسے ایک خوبصورت موڑ دیکر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
Urdu Sad Poetry By Sahir Lodhianvi for his Girlfriend Sidha Malhotra.. She was Indian Singer and Sahir developed affairs with her after break up with Lata Mangeshkar. Sahir did not marry her despite they both matured relationship as Malhotra parents did not allow her to marry Sahir. Sahir Lodhyani recited the Khoobsorat Moorh on her girlfriend wedding ceremony.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.