Smoking History and Indian Ancient Culture.
تمباکو نوشی کو ریڈ انڈین قبائل میں ایک مقدس عمل سمجھا جاتا تھا۔ بزرگوں کی ارواح کو بھی تمباکو کا نظرانہ پیش کیا جاتا تھا۔ کسی پر بھوت پریت کا سایہ بھی ہوجاتا تو اسکا علاج تمباکو کی دھونی تھا۔ مایا تہذیب میں بھی یہ اہم مقام رکھتا تھا۔ امریکی قبائل نے تمباکو نوشی کی لت کولمبس کے ساتھیوں کو بھی لگائی انھی میں سے ایک
Rodrigo de Jerez
اپنے ساتھ یہ سوغات اسپین لے آیا جہاں اسے تمباکو نوشی کرنے پر دس سال جیل کاٹنا پڑی کیونکہ حکام سمجھتے تھے منہ سے دھواں نکالنا شیطانی صفت ہے
یورپ میں تمباکو کو روحانی اور جسمانی امراض کے لئے مفید بتا کر اسکی بھرپور مارکیٹنگ کی گئی یہ بھی سمجھا جانے لگا کے دم توڑتے انسان کی سانسیں تمباکو کے دھویں سے دوبارہ بھال کی جاسکتی، اس وقت کے ڈاکٹروں کی
resuscitation kit
میں مصنوعی سانس کی جگہ تمباکو کا دھواں مریض کو لگایا جاتا تھا ڈاکٹر یہ بھی سمجھتے تھے کے جسم کے نچلے حصے سے دھواں ڈالنا ذیادہ موثر ہے۔ تمباکو کی طبی افادیت وقت کے ساتھ ختم ہوتی گئی، روحانی دنیا میں اس نے امریکہ کے علاؤہ کہیں مقام نہیں بنایا
برصغیر میں زپرو انا مہاراج نے سگریٹوں سے روحانی منازل طے کیں، گجرانوالہ کے بابا اسماعیل شاہ تو مرنے کے بعد بھی اپنے مریدوں کا سگریٹ سے جسمانی اور روحانی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکہ میں سگریٹ کمپنیوں نے ڈاکٹروں کا بھرپور استعمال بھی کیا 1964 تک ڈاکٹر اسے صحت کے لئے انتہائی مفید بتا کر مریضوں کو سگریٹ کے نسخے لکھتے تھے
Pashto Times
Smoking in Ancient Times. Urdu Blog about History Of Tobacco Smoking In India as sacred rituals. History blog about Smoking in India.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.