Swati, Tajiks And Giberi Tribrs by Jamil Yousafzai.
Urdu Blog About Swaties and Tajiks Living In KPK Pakistan
سواتی،تاجک اور گبر اقوام
تاجک قوم کی تاریخ . سواتی قوم کی تاریخ
تاجک موجودہ خیبر پختونخواہ میں کب سے اباد ہے؟
ترتیب الٹی ہے،مگر حال سے ماضی کی طرف سفر ایسا ہی ہوتا ہے
سوات اور سواتی
سوات کا نام دریاے سواستو کے سبب سوات پڑا ہے۔سواستو یونانیوں کے ہاں بھی ہے اور ویدوں میں بھی اس کا ذکر موجود ہے،سوات کو فارسبانوں نے سواد بھی لکھا ہے،اخوند درویزہ نے اسے صوات لکھا تھا۔والٸ سوات کے پہلے دور میں بھی اسے صوات لکھا گیا ہے
سواتی...اس لفظ سے مراد سوات کے رہنے والے تھے،سواتی جغرافیایی پہچان ہے، نسلی نام نہیں،۔۔محمد غوری تاجک تھا، اس کی فتوحات کے دوران ، اس کے ایک سپہ سالار نے تاجکوں کو ہزارہ میں آباد کیا،ان تواجیک نے پرانے باشندوں کو نکال باہر کیا۔اور اپنی بہادری سے کشمیر تک کا علاقہ فتح کیا،
مغرب میں تاجک سوات تا باجوڑ پھیل گیے۔ان کے پہلے حکمران کا نام پکہل تھا۔اسی مناسبت سے ہزارہ اور سوات کے دو علاقے پکھلٸ کہلاے،۔۔پکھلی ہزارہ بڑا علاقہ ہے جبکہ پکھلی سوات چھوٹا اور محدود
گبر
گبر دراصل ایران کے آتش پرست تھے،پھر وقت کے ساتھ ساتھ گبر ہر غیر مسلم کے لیے مستعمل ہوتا رہا، چونکہ تاجیک تاریخ کے اغاز میں اتش پرست تھے،اسی سبب یہ نام اخر تک ان کے ساتھ رہا،گبریوں سواتیوں یعنی تواجک کی زبان فارسی تھی، یہ تواریخ حافظ رحمت خانی سے بھی ثابت ہوتا ہے
گبریوں کے اندر دہگان سلطانی متراوی اور دودال قبیلے تھے، ان کے بادشاہ یا نواب سلطان کہلاتے تھے،سوات اور ہزارہ کے تاجک جنہیں آپ گبری بھی کہہ سکتے ہیں،مسلمان تھے،گو ان میں آتش پرستوں جیسے رسوم بھی جاری تھے
باجوڑ کے گبری کیا سنی العقیدہ مسلمان تھے؟۔۔اس باب میں تردد اس واسطے ہے، کہ بابر بادشاہ نے باجوڑ فتح کرکے تین ہزار گبریوں کو قتل کروا دیا تھا، توزک بابری میں مرقوم ہے کہ یہ لوگ بے دین تھے
سواتیوں کا تاجک ہونا اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ علاوالدین سواتی نے 1340 میں کشمیر پر قبضہ کرکے وہاں ایک بڑی سلطنت قایم کی۔جس کی سرکاری زبان فارسی تھی،یہ امیرتیمور کے بچپن کا زمانہ تھا،
سید علی ہمدانی کا کشمیر ہزارہ میں آنا جانا ان کی کتابوں میں مندرج ہے، موصوف نے پکھلی کو پاخلی لکھا ہے،سیدعلی ہمدانی کا انتقال ہمدان جاتے ہوے، باجوڑ کی سرحد پر ہوا تھا
(سواتیوں کے احوال کے لیے میجر ریورٹی اور پروفیسر محمد اختر کی کتابیں معتبر مانی جاتی ہیں..دونوں نے بڑی عرق ریزی سے اس موضوع پر قابل تحسین کام کیا ہے)
پروفیسر جمیل یوسفزٸ
Tag Lines For This Blog.
Pashto Times Blogs. Swati Tribes and Tajaks or Tajiks Living In Khyber Pukhtunkhwa.
History of Tajiks and Swati Pashtuns in Khyber Pulhtunkhwa.
Are Swaties Tajiks, Pamiries or Giberies, Jiberies. Gabri State of Jehangiris and Tajiks. Jehangiri Sultanate In Dir Swat, Kunar, Buner. Gabri or Jiberi state of Jehangiri Tajiks or Swati.
Professor Jamil Yousafzai Article about Tajik State, Giberi Or Gabri State of Swati Tajaks.
پھکلی سرکار یا پکھلی سلطنت، گبری سلطنت سوات
تاجک قوم کی تاریخ . سواتی قوم کی تاریخ
تاجک موجودہ خیبر پختونخواہ میں کب سے اباد ہے؟
ان تمام سوالوں کا جواب اوپر کے اردو بلاگ میں
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.