Skip to main content

Tawayef

 Tawayef

شورش کاشمیری ایک طوائف  کا انٹرویو  لے رہے تھے. بے باک طوائف بولی ، ”یہاں عورت عورت نہیں شام کا اخبار ہوتی ہے. جس کے پاس طاقت ہو وہ عورت کو خرید سکتا ہے.“


شورش نے کہا ، ”حکومت کچھ نہیں کرتی ؟؟ “


وہ ہنس پڑی اور بولی ، ”آپ صحافی ہو کر انجان بنتے ہیں. حکومت کے لیے اور تھوڑے کام ہیں ؟؟ یہ اخلاقی مسئلہ ہے اور اس کا تعلق پورے معاشرے سے ہے.“ 


شورش نے کہا ، ”حکومت کے بھی تو کچھ فرائض ہوتے ہیں؟“


جی ہاں کیوں نہیں؟ وہ اپنے فرائض کو بڑی خوبی سے پُورا کرتی ہے. مثلاً قلعہ کی سیڑھیوں پر لیاقت علی خان نے سلامی لی تھی تو سیڑھیوں پر جو قالین بچھائے گئے تھے وہ ہمارے مکانوں سے ہی گئے تھے. جب کبھی قلعہ سے باہر یا قلعہ کے اندر کوئی سرکاری تقریب ہوتی ہے تو قالین ہمارے ہاں  سے ہی جاتے ہیں.


شورش بولے ، ”اوہو یہ تو ایک خبر ہے“


طوائف بولی ، ”خبر کیسی؟ راعی کا رعایا پر حق ہوتا ہے، ہمیں تو سرکاری دنگل کے لیے بھی ٹکٹ خریدنے پڑتے ہیں“


شورش سادگی سے بولے ، “آپ لوگ انکار کیوں نہیں کر دیتے؟؟“


"خوب ! آپ بھی ہوا میں گِرہ لگا رہے ہیں. ہمیں تو بعض تھانیداروں کے مہمانوں کے لیے بستر بھی بھیجنے پڑتے ہیں ایسا نہ کریں تو ہمارا کاروبار ایک دن میں ٹھپ ہو جائے. ہم لوگ عیبوں کی گٹھڑیاں ہیں جو شخص بھی یہاں آتا ہے وہ اخلاقی چور ہوتا ہے. پولیس سے جھگڑا مول لے کر بھوکوں مرنے والی بات ہے بلکہ قید ہونے والی بات ہے"


یہ طوائف  جس کی غیر معمولی متاثر کن گفتگو پڑھ کر دِل رنجیدہ ہو گیا جس کی قسمت اُسے اور اُس کے پُورے خاندان کو تقسیمِ ہند کے بعد کوٹھے پر لے آئی۔ والد پٹیالہ کے بڑے زمیندار تھے جن کے پاس تین سو بیگھے بارانی اور تین سو پینسٹھ بیگھے نہری زمین تھی. 

ماں نے کیمپ میں دَم توڑا۔ اور والد کی عمر اَسی برس ہو چکی تھی۔ اُن پر یہ رَحم ہوا کہ بیچارے اُس وقت اندھے ہو گئے جب یہ کہانی جنم لے رہی تھی اور یوں اپنی بچیوں کی حالت کو دیکھنے سے معذور رہے.


خوب بولی کہ پاکستان تو خدا لایا تھا ، اِس بازار میں پیٹ لے آیا. یہاں لانے کا انتظام تو لیاقت علی خان کی بدولت اسپیشل ٹرین کے ذریعے ہوا تھا.


شورش نے طوائف  سے آخری سوال کیا کہ ، ”اگر تمہیں ملک کا وزیراعظم بنا دیا جائے تو تم کیا کرو گی؟“


وہ مسکرائی اور کہا ، ”میں سب سے پہلے تمام نشے بند کر ڈالوں گی "شراب ،  چرس ، بھنگ ، افیون ، چانڈو", اس لیے نہیں کہ شرعاً حرام ہے. اِس لیے کہ اُن کے استعمال سے جوان ، جوان نہیں رہتا“


شورش اور اُن کی ٹیم بے اختیار ہنسی. 


طوائف  بولی معاف کیجیے گا ، ”ہر قوم کی عزت اُس کے جوان ہوتے ہیں. میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ سو میں سے ستّر ، چہروں سے تو جوان ہیں لیکن اُن کی ہمتیں بُوڑھی ہو چکی ہیں.“


شورش کاشمیری کی کتاب ” اُس بازار میں" سے

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...