Dabgari Hejragan Aw Doctors by Qaisar Afridi
ڈبگری بازار کے ھجڑے. اور وھاں کے ڈاکٹر
ڈبگری کی وجہ شہرت کسی زمانے میں ہیجڑے ہوا کرتے تھے اجکل ڈاکٹرز ہیں ۔ پہلے یہاں ہیجڑوں کے بالا خانے ہوا کرتے تھے اجکل ڈاکٹرز کے کلینیکس ہیں ۔ ڈبگری پہلے بدنام ہوا کرتی تھی اجکل رسوا ہے ۔ پہلے شوقین ڈبگری میں ہیجڑوں کو نچواتے تھیں اجکل مجبور لوگوں کو ڈاکٹرز نچواتے ہیں ۔ ہیجڑوں کے بالاخانوں کے ساتھ سازندے رہا کرتے تھے جو سنگت میں انکے ساتھی ہوا کرتے تھیں لیکن ڈاکٹرز کے کلینکس کے ساتھ لیبارٹری ، ایکسرے ، الٹراساونڈ ، ای سی جی اور ادویہ کے دکان وغیرہ ہوتے ہیں جو لوٹ مار میں انکے ساتھی ہوتے ہیں ۔ ہیجڑوں کے پاس بالا خانوں میں کرارے نوٹوں کے تاجر اتے تھے تاکہ تماش بینوں کے نوٹ تڑوانے کے لیئے انکو کرارے نوٹ دیں ۔ ڈاکٹرز کے کلینیکس میں دوا ساز کمپنیوں والے اتے ہیں کہ کرارے نوٹ دے کر ان کے ذریعے مریضوں سے محنت اور خون پسینے کے کمائے ہوئے میلے مگر اجھلے نوٹ چھین لیں ۔ ہیجڑے بعض گاھکوں کو سرائے میں دل پشوری کے لیئے ٹہراتے تھے اور ڈاکٹرز بعض مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹہراتے ہیں ۔ چھیر پھاڑ اور منہ کالاکرنے کا سلسلہ جو کل جاری تھا اج بھی رواں دواں ہے۔ڈبگری پر بہت گہرا اثر قریبی بازاروں کا بھی ہے
رامداس بازار جو ھندو کے نام پر ہے اسکا اثر ہیجڑوں کے بالاخانوں اور ڈاکٹرز کے کلینیکس پر یکساں پڑا ہے ۔ دونوں بنیئے ہیں اور ایک چونی بھی نہیں چھوڑتے ۔ نمک منڈی کا اثر بھی دونوں نے برابر لیا ہے ۔ دونوں گوشت خور بھی ہیں اور زخموں پر نمک بھی چھڑکتے ہیں ۔ نمک منڈی میں پھتروں کا کاروبار بھی ہوتا ہے اور دونوں پارٹیاں پھتر دل بھی ہیں ۔ مجال ہے کہ نوٹ کے بغیر بات بھی کریں ۔ اگر دونوں نے اثر نہیں لیا ہے تو گورے کے بنائے ھوئے پڑوسی مشن ھسپتال کا کہ جہاں پر مفت انسانی خدمت کی جاتی ھے ۔
خدا جانے ڈبگری کے ہیجڑوں اور ڈاکٹرز میں اتنی مماثلت کیوں ھے
Pashto Times Urdu Blog.
Transgender ( Hejra Gaan) of Dabgari Peshawar and Doctors in Peshawar. Urdu article about Transgenders in Pesh KP. Doctors in Peshawar.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.