Who Is Mubashir Rehmani?.
Info about Top Computer Researcher From Pakistan. What Mubashir Rehmani Did?
"ٹاپ کمپیوٹر سائنس ریسرچر"
(ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی)
کلیری ویٹ اینالیٹکس (clarivate analytics)
نے پاکستانی کمپیوٹر سائنٹسٹ ڈاکٹر مبشر رحمانی کو دنیا کے ایک فیصد بہترین محققین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ کمپیوٹر سائنس کے میدان میں یہ اعزاز نوبل پرائز جیسی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مبشر کو بہترین تحقیقی مقالوں کی بنیاد پر اس اعزاز کا مستحق سمجھا گیا۔
ہر سال کلیری ویٹ دنیا کو درپیش مسائل پر کام کرنے والے محققین اور تخلیقی مضامین کی ایک فہرست جاری کرتی ہے۔ تازہ فہرست میں 26 نوبل انعام یافتہ افراد سمیت 21 شعبوں میں 6 ہزار 400 محققین بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں دنیا بھر کے بہترین تحقیقی مقالوں کے حوالے دیے جاتے ہیں تاکہ محققین، سائنسدان اور طلبہ و طالبات تازہ مضامین اور مختلف شعبوں میں نئی پیش رفت سے مستفید ہوسکیں۔
کلیری ویٹ کی تازہ فہرست میں پاکستانی نوجوان ڈاکٹر مبشر رحمانی کا تعارف، اس دہائی کے سب سے زیادہ اثر انگیز کمپیوٹر سائنٹسٹ کے طور پر درج ہے اور ان کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے 100 سے زائد تحقیقی مقالے اور تجزیاتی رپورٹس لکھیں۔ ساتھ ہی ان کے 12 تحقیقی مضامین کو کمپیوٹر سائنس کے محققین نے اپنی تحقیق میں بطور حوالہ شامل کیا۔ یعنی ان کے کام کو بطور سند استعمال کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا گیا۔
مبشر حسین رحمانی 3 کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ایک کتاب Block Chain Technology
کے موضوع پر ہے۔ دیگر کے عنوانات
Transportation and Power
،Grid in Smart Cities اور Wireless Sensor Network
ہیں
Pashto Times. Who is Who Urdu Blog
Who Is Mubashir Rehmani?. Info about Top Computer Researcher From Pakistan. What Mubashir Rehmani Did? Books by Mubashir Rehman. Blockchain technology by Mubashir Rehmani. Computer Scientist in Blockchain.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.