Yousafzai Pashtuns by Jamil Yousafzai. History Of Pashtuns And Yousafzai. Pashto History Articles.
Yousafzai or Esafzai ?
اسواکا ...ایسپ ...اور...یوسف
Asaka, Saka, Esap Or Yousaf.
قوم پرست یوسفزییوں کا نظریہ ہے،کہ یوسفزٸ دراصل ایسپزٸ ہیں،اور ویدک دور کے اسواکا قبیلے یا قبایل کی اولاد ہیں،اسواکا کون تھے؟۔۔ان کے مطابق یہ آریا تھے،سوات باجوڑ اور ننگرہار و لغمانات تا بحد کافرستان ان کا ملک تھا
اسواکا نام کیوں پڑا؟
اس لیے کہ یہ لوگ گھوڑوں کی پرورش کے لیے مشہور تھے۔حالیہ منتشَر کتاپ،پشتونوں کا جینیاتی مطالعہ“انہیں،ہپلو گروپ Ra1 میں شمار کرتی ہے،جس میں زیادہ تعداد آریاوں سے تعلق رکھتی ہے
جینیالوجی مع اتھنالوجی گروپ کا اتا پتا بتا سکتی ہے،مگر بود و باش اور زبان نہیں بتاسکتی.اور نہ تعین کے ساتھ جغرافیہ بتا سکتی ہے۔مثلاً شمالی ہندوستان میں ایک جھیل رام کھنڈ ہے،اس کے کناروں پر قبل ازمسیح دور کے سینکڑوں انسانی ڈھانچے ملے ہیں۔ان کے ڈی این اے ٹسٹ میں تیرہ لوگوں کا تعلق یونانی گروپ سے مطابقت کرگیا ہے،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے،کہ سکندر اعظم سے پہلے یہاں یونانی کیسے اور کیوں آے تھے؟
اس کا جواب ساینس نہیں دے سکتی،۔۔جہاں تک اسواکا اور گھوڑے پالنے کا قصہ ہے،یہ بھی پا در ہوا معلوم ہوتا ہے،میرے ایک شاگرد ڈاکٹر نوید نے گھوڑوں کی قدامت اور نسل کشی پر پی ایچ ڈی کررکھی ہے،ان کا مقالہ چھپ گیا ہے،اس مقالے کی رو سے گھوڑے کے قڈیم باقیات سلسلہ التاٸ سے ملی ہیں۔جنوبی مغربی روس منگولیا اور قزاقستان کی چراگاہیں گھوڑوں کی افزایش کے بہترین مقامات تھے،ڈاکٹر نوید ولی خان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔کوٸ بھی میرے اس بیان کی تصدیق ان سے کراسکتا ہے
یوسفزییوں کے شجرے
اخوند درویزہ پہلے شخص ہیں،جنہوں نے یوسفزٸ قبیلے کا شجرہ لکھا ہے،جس کی تایید تواریخ حافظ رحمت خانی بھی کرتی ہے،از روے شجرہ یوسف اور عمر دو بھاٸ تھے،عمر ہندوستان چلاگیا۔شادی کی۔جوانمرگ ہوا،ایک بیٹا مندڑ چھوڑ گیا،یوسف اور مندڑ کی اولاد مجموعی طور پر یوسفزٸ کہلاتی ہے۔شجروں کی رو سے یوسف وعمر کا زمانہ تیرہویں صدی عیسوی بنتی ہے
گھوڑوں سے نسبت
اگر ایسپزٸ کا سبب اسواکا ہیں،تو یوسف یا ایسپ کے سوا اور کوٸ نام یوسفزییوں کے پاس نہیں ہے۔نسبت اسپ کا قصہ ایران سے زیادہ تعلق رکھتا ہے،ملاحظہ ہو،ایرانی شہزادوں اور امرا۶ کے نام
تھماسپ،گرشاسپ، گشتاسپ،بیوراسپ،ارشاسپ،گشناسپ،لہراسپ،ارجاسپ،جاماسپ وغیرہ ...ان ناموں سے ثابت ہوتا ہے،کہ گھوڑوں سے مناسبت کس قوم کی زیادہ ہے؟۔۔۔کیا ان ناموں کے باعث اسپزٸ ایرانی کہلاے جاسکتے ہیں؟
جو قوم پرست پشتونوں کو اس سرزمین کے پرانے باشندے تصور کرتے ہیں،ان کی دلیل کیا ہے؟۔۔اسواکا !...سو آپ نے دیکھ لیا،کہ اسواکا کہلانے کے مستحق کون ہیں؟ اس سرزمین پر پشتونوں کی قدامت کےلیے دلایل و شواہد کیا ہیں؟۔۔سکندر کے اساکینی..ساکا..سیتھین..وغیرہ...مگر ان ناموں سے کہاں پشتون برآمد ہوتے ہیں؟۔۔بیشک گندہارا کے صوبے میں بہت سی اقوام رہتی تھیں۔تو کیا وہ سب افغان تھیں؟۔۔
لفظ افغان پہلی بار حدود العالم میں 980 ع کے لگ بھگ استعمال ہوا ہے۔حدود العالم سے پہلے اپوکین ابگان بابکان وغیرہ کے نام ملتے ہیں،جن کو مورخین نے صوتی مشابہت کی بنا پر افغان کہا ہے،اسی طرح ویدک دور کا لفظ پکھت بھی ہے۔جس سے بقول فونٹیشنز پختون بنا ہے۔سوال یہ ہے۔کہ لفظی مشابہت کی اساس پر،کسی قوم کی عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے؟
...............................................جمیل یوسفزۍ
Yousafzai Pashtuns by Jamil Yousafzai. History Of Pashtuns And Yousafzai. Pashto History Articles. Who Are Yousafzi. Yousafzi Sook De? Tareekh, Da Esapzo Tarekh, Tarikh Yousafzai. Pashto Info Blogs
Yousafzai or Esafzai ?
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.