Bashir Ahmed Khan Bilour, A Humble Character of Pashtun Leadership
بشیر بلور صاحب کا ایک قصہ
مرحوم جب وزیر تھے تو میں محکمہ ایجوکیشن میں دیگر پراجیکٹس کے ساتھ ایک سکالر شپ پراجیکٹ کا بھی انچارج تھا جس میں ساتویں کلاس میں غریب بچوں کو سکالر شپ پہ ایلیٹ سکولوں میں داخلہ ملتا تھا۔
بلور صاحب نے مجھے ایک بچے کی سفارش کی۔ میں نے انہیں بتایا کہ یہ کام کرنے کے لئے کسی بچے کی حق تلفی کرنی پڑے گی۔ اور کیا آپ چاہیں گے کہ 12، 13 سال کے بچے کے ساتھ، جو کہ میرٹ پہ ہو اور اس عمر میں اس پہ یہ ظلم کیا جائے
تو بشیر بلور صاحب کچھ حیران ہوئے اور مجھ سے پوچھا کیا آپ یہ سب سو فیصد میرٹ پہ کر رہے ہو۔۔
جی ہاں میرا جواب تھا۔
پوچھا کہ کیا میرے منسٹر کا بھی کوئی سفارشی نہیں۔ میں نے بتایا کہ بلکل بھی نہیں۔ پھر پوچھا کہ کیا تمھارا اپنا بھی کوئی بچہ نہیں۔ میں نے بتایا کہ اتفاق سے میرے پورے ضلع سے کوئی بچہ میرٹ پہ بھی نہیں آیا
تو بلور صاحب نے مجھے کہا کہ اگر یہ بات ھے تو مجھے سن کر بہت خوشی ہوئی ھے۔ اور میں تمھارے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی سفارش یا دباو آئے تو مجھے بتانا۔۔ میں نے انکا شکریہ ادا کیا اور مجھے بھی خوشگوار حیرت ہوئی۔ کیونکہ میں انکی ناراضگی کی توقع رکھتا تھا۔۔۔
برادرم
Saad Raja
کی پوسٹ
Bashir Ahmed Khan Bilour, A Humble Character of Pashtun Leadership. A Story By Saad Raja About Student Educational Scholarship during PPP, ANP Govt In KP.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.