Skip to main content

CNC Machines Prices and Assembling In Pakistan. Urdu Tech

CNC Machines Prices and Assembling In Pakistan. Urdu Tech blog By Spider. 


 غیر ملکی پاکستانیوں سے کیسے اربوں ڈالر چھاپ رہے ہیں آجکل ہر بندہ 

CNC

 مشین لگا رہا ہے جو مارکیٹ میں 40 ہزار سے لے کر 

20 لاکھ روپے تک بیچی جا رہی ہے 

CNC 

مشین 3 حصوں پر مشتمل ہے ایک کارڈ جس میں اسکی پروگرامنگ ہوتی ہے جو اگر پارٹس میں خریدیں تو صرف چند ہزار میں مل جاتی ہے اور یہی کارڈ پوری

 CNC مشین کا سب سے ضروری حصہ ہے اسے کسی بھی 

5 ہزار والے کیمپوٹر کے ساتھ لگا کر سارے کام لئے جا سکتے ہیں دوسرا حصہ اس کا فریم ہے جو کسی بھی خراد اور ویلڈنگ والے سے انتہائی سستے داموں بنوایا جا سکتا ہے اس میں 3 یا 4 اطراف ایکسس لگے ہوتے ہیں جو آسانی سے بن سکتے ہیں



اس کا تیسرا سب سے اہم حصہ سپنڈل یا موٹر یا عام الفاظ میں ڈرل ہوتی ہے جو اسے سافٹویئر ہدایت دیتا ہے وہ وہاں سے بٹ کے ذریعے کٹنگ یا کھدائی کرتی جاتی ہے

Cnc

 مشین کو چلانا اور اپریٹ کرنا گرافکس ڈیزائنر کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے کیونکہ آٹو کیڈ، اڈوبی السٹیٹر چلانے والے اسے 2 گھنٹوں میں چلا سکتے ہیں

یہ چند ہزار روپے کی مشین پاکستان کو 14 لاکھ روپے میں فروخت کی جا رہی ہے بلکہ لوٹا جا رہا ہے اسکی وجہ جتنے بھی 

CNC

 مشین چلانے والے خریدنے والے اور لگانے والے میں نے آج تک دیکھے ہیں وہ زیادہ تر ان پڑھ ہیں

میں نے ایک 

CNC 

والے سے اسکی قیمت کا پوچھا تو اس نے کہا کہ بھائی یہ بہت مہنگی ہے 70 ہزار کا تو اس میں کارڈ لگا ہے

میں نے اسے بتایا اس میں صرف کارڈ ہی تو کام کی چیز ہے باقی کیمپوٹر تم 7 ہزار والا لگا لو اور فریم بھلے تم ویلڈنگ والے سے بنوا لو تو اسے سمجھ آ گئی کہتا ہے بھائی بالکل اب مجھے سمجھ آ گئی واقعی اس فریم کو تو بندہ لکڑی سے بھی بنوا سکتا ہے بلکہ چنے والی ریڑھی پر بھی فٹ کر دے تو کام چلایا جا سکتا ہے




کہنے کا مقصد یہ ہے کہ فیلڈ بالکل نئی ہے اس میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے جسے کیش کیا جا سکتا ہے آپ صرف اس کا کارڈ چائنیز سے امپورٹ کریں اور باقی تمام چیزیں مقامی مارکیٹ سے بنوا کر اپنی برانڈنگ کر کے کم پرائس میں سیل کر سکتے ہیں جسکا ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور قیمتی سرمایہ بھی بچایا جا سکے گا 


اس پوسٹ کو اپنے کاروباری اور نئے کاروبار کی تلاش میں سرکردہ دوستوں کے ساتھ شئیر کریں یا انہیں ٹیگ کریں تاکہ ملک میں لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ بنایا جا سکے اور قوم کریانے اور سبزی کی دکانوں پر پیسہ برباد کرنے کی بجائے نئے کاروبار کا آغاز کر سکیں جو اگلے 20 سال بھی ختم نا ہو














باقی اس CNC مشین کے ذریعے آپ کیسے کروڑوں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں وہ میں کسی اور دن بتاؤں گا

Comments