CSP Officers In Pakistan. Ability Of CSP Officers. Competency Of CSP Officers In Pakistan and India. Urdu Blog about CSP
کچھ سی ایس ایس افسران بارے
1۔ سی ایس ایس افسر بہت ذہین ہوتے ہیں (ایک غلط فہمی)
دراصل سی ایس ایس کا امتحان ذہین نہیں بلکہ خوب رٹے والے لوگوں کا انتخاب کرتا ہے۔ امتحان میں 80% سوالات حافظہ پر مبنی ہوتے ہیں۔ ایک نام نہاد Psychological ٹیسٹ ہوتا ہے جو قابل بھروسہ نہیں ہے۔
2۔ سی ایس ایس افسران پالیسیاں بناتے ہیں
بہت درست بات ہے، لیکن جیسی پالیسیاں بنتی ہیں آپ کے سامنے ہے۔ پاکستان کی تنزلی میں ان افسران کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان پالیسیوں سے ان کی اہلیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
3۔ سی ایس ایس افسران بہت علم والے ہوتے ہیں
حقیقت میں ان افسران میں سے چند لوگ ہی اپنی نوکری شروع ہونے کے بعد کتابیں پڑھتے ہیں یا کچھ لکھتے لکھاتے ہیں۔ اکثریت فائلوں کے ہیر پھیر اور عوام کو الو بناے میں ماہر ہوتے ہیں جو کہ ان کے انتخاب کا اصل مقصد ہوتا ہے۔
4۔ سی ایس ایس افسران بے شمار ڈپارٹمنٹس میں خدمات دیتے ہیں اس لئے کسی ایک میں بھی مہارت حاصل نہیں کر پاتے اور کسی بھی شعبے میں ڈنگ ٹپاءو پالیسیاں بنا کر آگے چلے جاتے ہیں۔
اس پوسٹ کا مقصد یہ نہیں کہ سی ایس ایس افسران کو سرے سے ختم کردیا جائے۔ بلکہ اس صورت حال کا ادراک کرنا ہے کہ آج کی دنیا کے مسائل ریسرچ کے بغیر حل نہیں کئیے جا سکتے۔ متعلقہ شعبے میں اس شعبے کے ماہرین کو ہی سبراہ بنانا چاہئے۔ جو وہاں مستقل قیام کریں اور تحقیق بنیادوں پر دیرپا پالیسیاں بنائیں۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے ادارے بہتر بن سکتے ہیں ورنہ عمران خان صاحب کی طرح صرف تبدیلی کے نعرے ہیں لگتے رہیں گے۔
والسلام
Azmat Asim
کی وال سے
جو گہرائی سے پڑھنا چاہتے ہیں
وہ موسیو لیبان کا انڈیا کی بیوروکریسی کا تجزیہ بھی پڑھ سکتے ہیں
CSP Officers In Pakistan. Ability Of CSP Officers. Competency Of CSP Officers In Pakistan and India. Urdu Blog about CSP
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.