Diabetes in Pakistan. Diabetes in Pakistan a Fatal Disease. Urdu Health Blog
کیا آپ کو پتہ پاکستانی سب سے زیادہ کس مرض کی وجہ سے مررہے ہیں ؟
یقیناً آپ کو نہیں پتہ ہوگا تو جان لیں یہ مرض زیابیطس یعنی شوگر یعنی چینی ہے۔ اور آپ سب کو مبارک ہو پاکستان شوگر کے مرض میں تعداد کے لحاظ سے چین اور انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر جبکہ بالغ آبادی کے تناسب سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ جوکہ 30.8 فیصد ہے، پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہے اور 2045 میں 6 کروڑ 22 لاکھ تک جا پہنچے گی
پاکستان میں ہر سال ذیابیطس کی وجہ سے لگ بھگ 4 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ تعداد پاکستان میں سالانہ اموات 14 لاکھ کا 29 فیصد ہے اور یہ بھی پاکستان کا دنیا میں پہلا نمبر ہے۔
دنیا کا ہر دسواں فرد شوگر کا مریض ہے جبکہ پاکستان کا ہر چوتھا فرد چینی کی زیادتی کا مریض ہے
ایک بات یاد رکھیں اگر ایک بار شوگر کا مرض لگ جائے تو پھر یہ ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے بس پرہیز ہی ہے اور یہ آپ کے ساتھ مرتے دم تک رہے گا یعنی اس بات کا یقین کرلیں کہ اگر آپ کو شوگر ہوگئی ہے تو آپ لازمی طور پر چینی کی زیادتی سے ہی مریں گے اور جلدی مریں کیونکہ شوگر کا مرض لگنے کے بعد مریض کی اوسط عمر 20 سال ہے یعنی مرض لگنے کے بعد 20 سال کے اندر اندر مر جاتا ہے۔
یہ سروے بالغ افراد کی آبادی کے حساب سے کیا جاتا ہے
چینی سے یاد آیا فرد کے جسم میں چینی کی زیادتی اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کی زیادتی زہر قاتل ہے اس کا احساس علامات ظاہر ہونے کے بعد ہو گا۔
اس کے ساتھ یہ بھی جان لیں کہ پاکستان میں پچھلے 30 سال میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے کاروبار میں سے ایک مٹھائی کی دکانیں ہیں۔ جیسے ہمارے علاقے اکبر چوک گلستان کالونی میں صرف ایک دکان الحمرا سویٹس ہوتی تھی اور وہ بھی اکثر خالی رہتی تھی اب اکبرچوک، ملت روڈ اور ملت چوک میں آٹھ دس دکانیں ہیں اور ہر کسی کے پاس رش ختم نہیں ہوتا
کھانے والی تین سفید چیزیں نمک، چینی اور ہیروئن زہر ہیں لمبی زندگی چاہتے ہیں تو ان کے قریب بھی نہ جائیں۔ ہیروئن نشے والی ہے شوبز والی نہیں ہے ویسے شوبز والی ہیروئن بھی کم خطرناک نہیں ہے اس کے قریب جانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے، یہ پیسے ، صحت اور آپ کے خاندانی تعلقات کی دشمن ہوتی ہے
لہذا چینی کم کھائیں یہ شوگر مل مافیا سے نجات کا زریعہ بھی ہے اس کی بجائے گڑ اور شکر کو فروغ دیں اس سے ہمارا معاشرہ صحت مند اور کسان خوشحال ہوگا
تو پھر چینی کم کھانے کا وعدہ کریں اور آج سے ہی عمل شروع کریں۔
عبدہ۔ جنوبی کوریا ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱
Pashto Times
Urdu Info about Diabetes in Pakistan. Diabetes in Pakistan. Diabetes in Pakistan a Fatal Disease. Urdu Health Blog
کیا آپ کو پتہ
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.