Don't Ask These Questions. Urdu
چند معیوب اور غیر اخلاقی قسم کے سوالات جن سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے
1
(بیروزگار سے) اور کہیں نوکری وغیرہ شروع کی؟
2
(رشتے کے انتظار میں بیٹھی لڑکی سے) اور رشتے کی کوئی بات چلی؟
3
(بے اولاد جوڑے سے) کب تک خوشخبری سنارہے ہو؟
4
(کرایے پر رہنے والوں سے) اپنے مکان کا کب تک ارادہ ہے؟
5
(موٹر سائیکل یا بناء سواری والوں سے) اور گاڑی کب خرید رہے ہو؟
وغیرہ وغیرہ
آپ کے ایسے لاپرواہ سوالات کسی دوسرے کے لیے شدید ڈپریشن یا کوفت کا باعث بن سکتے ہیں۔ وہ سوشل آئسولیشن میں جاسکتے ہیں۔
میں خود ایک دور میں سوال نمبر 1، 4 اور 5 کی چبھن "جھیل" چکا ہوں۔ ایسے سوالات احساس کمتری پیدا کرنے کا مؤجب بن سکتے ہیں۔
جن کے اپنے معاملات حل ہوجائیں وہ دوسروں کو کریدتے پھرتے ہیں جو انتہائی نامناسب ہے
یہ اللہ کے معاملات ہیں، انھیں اللّٰہ پر چھوڑدیں۔ دوسروں کے sensitive
معاملات کی ٹوہ میں پڑنے کی بجائے ان کے لیے خاموشی سے دعا کردیں۔
کسی کی دل آزاری کا باعث نہ بنیں اور بلاوجہ گناہ نہ کمائیں
کچھ بعید نہیں کہ آپ کا کوئی چبھتا ہوا سوال کسی کو ایسی چوٹ پہنچا جائے کہ اس کے دل سے نکلی آہ اللّٰہ کو آپ سے ناراص کردے۔۔۔۔۔
Don't Ask These Questions. Urdu. Don't Do Five Questions
.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.