BS, BSC, GPA, Job Market, Professional Degrees, Research, Goal Setting, Earning money and Practical Field. An Advice of Zaigham Qadeer to BS, MS Students.
مجھے فالو کرنے والے تمام یونیورسٹی گوئنگ بچے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بیچلرز یا پھر BS کرنے کا مقصد 4/4 یا 3.9+ جی پی اے یا گولڈ میڈل لینا کبھی نہیں رکھنا چاہیے۔
بلکہ BS کا مقصد خود کو اس سانچے میں ڈھالنا ہے جو آپ بننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چار سالوں میں فقط جی پی اے کے پیچھے دوڑتے آئے لیکن آخر میں آپ کے پاس جی پی اے کے سوا کچھ نہیں اور آپ کو اپنے مستقبل کے گولز کا ہی نہیں پتا تو آپ کو اپنی ڈگری ڈسٹ بن میں پھینک دینی چاہیے۔
اچھا جی پی اے کسی بھی جگہ ایڈمیشن کی ضمانت تو ہو سکتا ہے مگر بعد میں جو اہم بات ہے وہ یہ کہ آپ میں کتنا دم ہے۔ اگر آپ کے پاس جی پی اے اچھا ہے مگر ماسٹرز کی ریسرچ اتنی خاطر خواہ نہیں یا آپ انڈسٹری میں جانے والے سکلز ہی نہیں رکھتے تو آپ کے بی ایس کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہے۔
ایسے میں بی ایس میں کیا کرنا چاہیے؟
ابھی سے ریسرچ آرٹیکلز پڑھنا شروع کریں جس فیلڈ میں انٹرسٹ ہے اس کو زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کریں۔ اور چھٹے سمسٹر تک خود کے تمام بنیادی تصورات کلئیر کریں۔ ساتویں میں انٹرن شپ یا تیسرے سمسٹر سے ہی کسی ریسرچر کیساتھ اٹیچ ہو جائیں اور سیکھنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کی انٹرسٹ لیب ورک کی ہے تو جلد از جلد لیب انٹرن شپ ڈھونڈیں۔ اگر ریسرچ کا پلان ہے تو ریسرچ آئیڈیاز ڈھونڈیں اور یونیورسٹیوں کی سرچ جاری رکھیں جہاں ماسٹرز کرنا ہے۔ اور اس دوران رئیل لائف سکلز سیکھیں، پیسہ کما کر اپنی معاشی ضروریات کیسے پوری کرنی ہیں وہ بھی سیکھیں۔ پبلک سپیکنگ اہم ہے وہ ہر کسی کو آنی چاہیے۔ اپنے تصورات کو قلم بند کرنا سیکھیں ورنہ آپ بہت رگڑا کھائیں گے۔
بی ایس کا مقصد کبھی بھی زیادہ جی پی اے نہیں ہونا چاہیے بلکہ اچھا جی پی اے 3.5+ (جبکہ انجینرنگ یا پریکٹیکل ڈگری میں 3.2+) اور اس کے ساتھ ڈھیر سارے رئیل لائف سکل سیکھنا ہونا چاہیے۔ سب سے اہم چیز زندگی کو انجوائے کرنا ہونا چاہیے ورنہ نوٹس تو ایک گدھا بھی خود پہ لاد کر آگے بڑھ سکتا ہے۔
, BSC, BS, GPA, Job Market, Professional Degrees, Research, earning with learning, Life skills and Practical Field. An Advice of Zaigham Qadeer to BS, MS Students. What To Do For Earning with BS Degree Studies in Pakistan? Urdu Article about BS Degrees In Pakistan and GPA.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.