Facebook As Platform, Our Dreams and Peace
فیس بک
فیس بک ایسا پلیٹ فارم ہے
جہاں ہم تمام انسان رنگ ونسل
عمر اور عقیدے اور نظریے سے بالاتر ہو کر منسلک ہیں
یہ خواب عظیم الشان خواب ہے
جسے ہر عظیم ذہن نے سوچا
ہر رشی بدھ پیغمبر صوفی فنکار شاعر نے یہی خواب دیکھا ہے
میں ایک معمولی آدمی ہوں میرا بھی یہی خواب ہے
معمولی آدمی کے ہوسکتا ہے خواب معمولی نہ ہوں!
ریاست اور سیاست جنگ کے بہانے ڈھونڈتی ہے
لیکن عام آدمی صرف روٹی اور سرسوں کا پھول
بچے کی ہنسی اور مسکراہٹیں ڈھونڈتا ہے ۔۔۔عام آدمی عزت کی روٹی ڈھونڈتا ہے
عام آدمی جنگ سے ڈرتا ہے کیونکہ جنگ سماج کا عرق چوس جاتا ہے صرف مجرم اور معذور بچتے ہیں
ہمیں جنگ فروشوں سے دور صرف حسن اور امن کی تلاش کرنی چاہیے
By Ajmal Saddiqi
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.