Hafeez Jalandhari and General Farooqi
افواج پاکستان کے بہادر سپوت جنرل فاروقی کی "بڑھاپے" کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوئی. راول پنڈی چھاؤنی کے گرد واقع سبزہ زار میں محفل آراستہ کی گئی. حفیظ جالندھری کو سہرا پڑھنے کے لیے بلایا گیا. حفیظ صاحب نے دولہا کی عمر کے حوالے سے طنز و مزاح کا پیرایہ اختیار کیا.
محفل میں شریک فوجی افسروں کو یہ بات ناگوار گزری کہ ایک شاعر نے میجر جنرل کی تفریح لی. انہوں نے حفیظ جالندھری کو اٹھا کر تالاب میں پھینک دیا. حفیظ صاحب ڈوبتے ڈوبتے بچے. پانی کی سطح پر صرف ان کی ٹوپی تیر رہی تھی.
ایک رحمدل فوجی افسر کرنل مسعود احمد کے دل میں نیکی آگئی اور وہ غرقاب شاعر کو تالاب سے کھینچ کر کنارے تک لائے. حفیظ صاحب بھیگے کپڑوں میں کانپتے جسم کے ساتھ مائیکرو فون کی طرف گئے اور "تم پر لعنت ہو" کہہ کر محفل سے رخصے ہوئے.
حفیظ ہوشیارپوری نے حفیظ جالندھری کے ہی اس شعر سے ان کی غرقابی کی تاریخ نکالی.
جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہوں
وہاں ڈوبا ہوا پایا گیا ہوں
یہ واقعہ 1952 کا ہے اگر چھ سال بعد مارشل لاء کے زمانے میں یہ واقعہ پیش آتا تو کرنل مسعود صاحب حفیظ جالندھری کی ٹوپی ہی باہر لاتے اور اسے فردوسی اسلام کی یادگار کے طور پر قومی عجائب گھر میں محفوظ کردیا جاتا.
(سید ضمیر جعفری کی کتاب "حفیظ نامچہ" سے اقتباس)
بشکریہ مخدوم عدیل عزیز
Hafeez Namcha. Hafeez Jalandhari and General Farooqi. Pashto Times Urdu Blog. Hafeez Jalandari aur Shahnama Islam. General Farooqi Ki Shadi Aur Hafeez Jalandhari ka Sehra
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.