Homeopathy Treatment. Reality Of Homeopathic Medicine Explained In Urdu.
ہومیو پیتھی یا ہومیو پیتھک کا لفظ اردو، پنجابی میں بھی شامل ہوگیا ہے. بعض اوقات کوئی ایسا بیان جاری کرتا ہے جس میں کسی بات کی نہ واضح مخالفت ہوتی ہے نہ حمایت تو کہا جاتا ہے کہ بس ہومیو پیتھک سا بیان دے دیا ہے. یا پھر کسی چیز کا نہ فائدہ ہو نہ نقصان تو اسے بھی ہومیوپیتھک کہا جاتا ہے
فرانس کی حکومت اعلان کرچکی ہے کہ چونکہ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ہومیو پیتھی میں کوئی تاثیر اور فائدہ ثابت نہیں ہوا، اس لیے وہ ہومیوپیتھک علاج کرانے والوں کو سرکاری خزانے سے ادائیگی نہیں کرے گی
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے 2017 میں ہومیو پیتھک علاج کیلئے فنڈنگ بند کردی تھی. سویڈن، بلجئیم، آسٹریا بھی ہومیو پیتھی کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتے
ہومیو پیتھی کی جنم بھومی جرمنی کی پارلیمنٹ میں بھی ایسی تحریک چل رہی ہے
امریکہ میں قانون ہے کہ جیسے سگریٹ کے پیکٹ پر اس کے کینسر کا سبب ہونے کا انتباہ لکھنا ضروری ہے، اسی طرح ہومیو پیتھک ادویات پر لکھا جائے
No scientific evidence, the medicine works.
یعنی اس دوا کے موثر ہونے کے کوئی سائینسی شواہد نہیں ہیں... اور کسی ہومیوپیتھک دوا ساز کمپنی نے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے نہ کسی شہری نے
سوچنے کی بات ہے کہ یہ سب ترقی یافتہ ممالک اس سے کیوں فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے حالانکہ وہ مسلمان طبیبوں کی تحقیق سے بھی مستفید ہوئے ہیں. اور ہومیو پیتھی کا بانی تو ان کا اپنا گورا تھا.
لیکن ہمارے ہاں بہت سوں کو ہومیو پیتھی پر ایمان کی حد تک یقین ہے. حالانکہ اس کا بانی بھی غیر مسلم تھا. قادیانیوں کیلئے تو یہ عقیدے کا حصہ سمجھیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے کبھی اس کی تعریف کی تھی، اس لئے ربوہ میں اس پر ریسرچ بھی ہو رہی ہے. اس جماعت کے ایک سربراہ مرزا طاہر احمد کی اس پر ہزار بارہ سو صفحے کی کتاب بھی چھپ چکی ہے
ہومیو پیتھی والے دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی دواؤں کے کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہوتے. یہ خلاف عقل بات ہے. منفی اثرات تو دودھ اور شہد کے بھی ہوتے ہیں
بعض دوستوں کا کہنا ہے کہ ایلو پیتھک دوائیں بنانے والی سرمایہ داروں کی کمپنیاں ہومیوپیتھی کے خلاف ہیں... حالانکہ وہ سرمایہ دار ہومیوپیتھی دوائیں بناکر بھی کماسکتے ہیں. انہیں مارکیٹنگ آتی ہے. آپ سستی چھوڑ کر مہنگی امریکن خریدیں گے. باقی چیزوں میں بھی تو امریکی یورپی کو ترجیح دیتے ہیں
حقائق پیش کردئیے ہیں. میرا کوئی نفع نقصان وابستہ نہیں. آپ چاہے دَم کرائیں یا کسی بھی طریقے سے علاج، مجھے کوئی اعتراض نہیں
Aslam Malik
Homeopathy Can't Cure Anything. Its A Placebo. Urdu Article. Homeopathic Medicines In France, Homeopathy is not recommended in West even in Germany ban Is Demanded for Homeopathy.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.