How Hard It Is To Get Driving License In Ukraine. Urdu Article
ڈرائیونگ لائسنس
یوکرائن میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ سے گزرنا ہوتا ہے ، سب سے پہلے سائکاٹرسٹ اور نارکوٹکس والے ڈاکٹروں سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے
پھر آنکھوں کا چیک اپ ، کانوں کا چیک اپ ، ٹانگوں کا چیک اپ، بازوؤں کا چیک اپ اور دل کا کارڈیو گرام ہوتا ہے
جب یہ سارے سرٹیفکیٹ مکمل ہو جاتے ہیں تو پھر میڈیکل بورڈ کا سربراہ کاغذات کی جانچ پڑتال کر کے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جو دو سال کے لیے کار آمد ہوتا ہے
اس میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کسی بھی ڈرائیونگ سکول میں داخلہ مل جاتا ہے ، دو ماہ تھیوری اور ایک ماہ پریکٹس کے بعد ڈرائیونگ سکول سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے اور پھر ڈرائیونگ اتھارٹی کا انسپکٹر آپکے ساتھ بیٹھ کر پریکٹیکل امتحان لیتا ہے اور اگر پاس کر دے تو ایک مہینے کے بعد لائسنس مل جاتا ہے جو دو سال تک چلتا ہے
اگر دو سال کے اندر پانچ سے زیادہ مرتبہ کوئی وائلیشن ہوں تو اپکو دوبارہ امتحان پاس کرنے ہوتے ہیں ، اگر پانچ یا پانچ سے کم وائلیشن ہوں تو اپکو دس سال کے لئے لائسنس مل جاتا ہے جو پورے یورپ ، امریکہ اور کینیڈا میں قابل قبول ہوتا ہے اور کافی ممالک میں تبدیل بھی ہو جاتا ہے
نعمان عالم
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.