How To Get Rid Of Depression And Anxiety? Urdu Health Article.
آپ ڈپریشن میں ہیں؟ بہت پریشان ہیں؟ تو۔۔
کل جب سو کر اٹھیں گے تو سب سے پہلے اپنا بستر خود ٹھیک کریں۔
اگر آپ مرد ہیں تو اپنے بال کٹوائیں اور شیو بنوائیں۔
گندے لباس کی بجائے صاف لباس پہنیں، اگر دو ہی سوٹ ہیں تو روزانہ دھو کر صاف لباس پہنیں۔
کچھ دنوں تک ان تین کاموں کی روٹین بنائے رکھیں۔ پھر کچھ مزید کام کرنا شروع کریں جیسا کہ؛
سونے سے اٹھنے کے بعد شاور ضرور لیں
روز رات کو سونے کا اور صبح جاگنے کا وقت سیٹ کریں۔ اور اس پر عمل کریں
کھانا چاہے ایک نوالہ کھائیں مگر وقت پہ کھائیں
ایک کتاب اور ڈائری لیں۔ کتاب کا ایک صحفہ روزانہ پڑھیں۔ اور ڈائری میں روز اپنی ایک اچھی بات نوٹ کریں وہ بات جو آپ کو خود میں بہت پسند ہے۔ اگر کچھ بھی پسند نہیں ہے تو آپکا دماغ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے۔ کوشش کریں یہ آپ کو سچ بتائے
پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔
کوئی فزیکل گیم یا مشقت شروع کریں۔
یاد رہے!
روٹین لائف ڈپریشن سے نکلنے کی طرف اٹھا پہلا قدم ہے۔ کیونکہ ڈپریشن ہمارے دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو کہ روٹین کو سیٹ کرتا ہے۔ جب ہم ڈپریشن میں جاتے ہیں تو سب سے پہلے یہ حصہ متاثر ہوتا ہے۔ اگر آپ ڈپریشن کی جڑ کو پکڑیں گے تو کچھ ہی عرصہ میں آپ بہت بہتر حالت میں آ جائیں گے۔ لیکن آپ یہ کام ایک ہی دن میں اچیو نہیں کر سکتے، بعض لوگوں کو ہفتے اور بعض کو مہینے لگ سکتے ہیں پھر جا کے یہ جنگ وہ جیت پاتے ہیں
لیکن!
ہر چھوٹی موٹی پریشانی ڈپریشن ہرگز نہیں ہے لیکن ہم اسے ڈپریشن سمجھ بیٹھتے ہیں۔ اسے ڈپریشن مت سمجھیں لیکن اس پریشانی میں بھی اسی روٹین کو ہی فالو کریں۔ یہ ایک سادہ سا کلیہ تمام سائیکالوجسٹ پریشانیوں میں گھرے کسی بھی شخص کو بتاتے ہیں کیونکہ اونٹ کو نکیل ڈالنے کے لئے اس پہ عمل کرنا بہت ضروری ہے
ضیغم قدیر
Pashto Times Health Blog includes Following Topics.
Urdu Article about How To Overcome Tension and Depression? Urdu Blog about Depression. How To Coup With Depression? Urdu Step by Step Guide. Mental Health Blog In Urdu. Urdu Guide On What To Do In Depression. Depression ka Elaj. Depression hu thu kia karen?
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.