How To Overcome Growing Age Effects. Life Style To Control Growing Age effects.
How To Live Healthy And Long? Urdu Tips
Zaigam Qadir
اچھی اور متناسب خوارک لینے ، روزانہ کی ورزش کرنے اور ٹینشنوں کو گھاس نہ ڈالنے کی عادت آپ کی بائیولوجیکل ایجنگ کو ایک حد تک روک سکتی ہے
”ہماری 90% تک بائیولوجیکل عمر کا تعین ہماری خوراک اور ڈیلی روٹین کرتی ہے۔“
کوشش کریں خوراک میں پروٹینز کا تناسب زیادہ سے زیادہ، کاربوہائیڈریٹس کا میڈیم اور فیٹس ایک خاص حد تک ہی لیں اور انکے ساتھ ساتھ ایسے فروٹس ضرور کھائیں جو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہیں۔ آپ کا چہرہ کریمز کے بغیر ہی نکھرا رہے گا۔ انجلینا جولی کی طرح عمر کو روکنا تو کافی مشکل ہے کیونکہ انکا ایک ایک نوالہ بھی کیلکیولیٹڈ ہوتا ہے مگر ایسے ایجنگ کو آہستہ کرنا ناممکن بھی نہیں۔
وہ مرد جو 30 کی عمر میں ہی انکل بن جاتے ہیں ان کو خاص کر اپنی صحت کو سیریس لینا چاہیے ورنہ وہ ساٹھ کا ہندسہ بہت مشکل سے کراس کر سکیں گے۔
میری آبزرویشن اور ٹارگٹ کے مطابق انسان کا چہرہ بیس سال کی عمر سے لیکر چالیس سے پینتالیس تک ایک سا رہنا چاہیے اور جو لوگ اپنی روٹین لائف صحت مند سرگرمیوں میں گزارتے ہیں انکا چہرہ آپ دس سال بعد بھی ویسا ہی دیکھیں گے۔ وہیں ہمارے گرد مجارٹی ایسی ہے کہ تین سال بعد ملیں تو وہ ایک ٹرنک بن کر پھیل چکے ہوتے ہیں جو کہ المیہ ہے۔ اور عورتوں کی تو بات ہی نہیں کرنی چاہیے آج شادی ہوئی اور عین پانچ سال بعد تین بچوں کیساتھ یہ خالہ بن کر رہ جاتی ہیں اور اپنی خوبصورتی کا خیال تک نہیں رکھتی (گو اسکا قصور دو طرفہ ہے لیکن!) پھر شوہر سے گلہ کرتی ہیں کہ وہ توجہ نہیں دیتا۔
ہماری خوراک ہماری عمر کا تعین کرتی ہے اور اگر ہم حادثاتی موت سے بچ جاتے ہیں تو 90% ہماری عمر کا تعین ہمارے لائف سٹائل اور خوراک سے ہوتا ہے اگر یہ اچھا ہے تو آپ سو سال سے اوپر بھی جی سکتے ہیں ورنہ پچاس کی عمر میں ہارٹ اٹیک، ذیابطیس یا ایسی بیماریوں سے اموات کافی عام بات بن چکی ہے۔
آج یورپ میں لمبی عمروں اور قد کا راز یہی ہے کہ وہ خوراک بہت اچھی لیتے ہیں جو کہ پروٹین رچ اور خراب فیٹس سے فری ہوتی ہے۔ گو امریکہ میں موٹاپہ بہت زیادہ ہے (جسکی وجہ نان ہیلتھی لائف سٹائل ہے) مگر اسکے باوجود انکی مجارٹی کی بھی اوسط عمر ہم سے زیادہ ہے اور اسکی وجہ محض انکا اچھا لائف سٹائل ہے۔
اچھا لائف سٹائل آپکی لمبی عمر کی ضمانت ہے اس چانس کو کبھی مت گنوائیں۔ اگر آپ 20ز میں ہیں تو ابھی سے فیٹس سے ہر ممکن پرہیز کریں اور فزیکل روٹین اچھی کریں تاکہ 40 کی دہائی تک ایسے ہی دکھیں۔ ورنہ 30 کی دہائی میں ہی انکل بن جانا ایک لوزر ہونے کی نشانی ہوگی
Pashto Times Health Blogs.
How To How To Overcome Growing Age Effects. Life Style To Control Growing Age effects Like Angelina Jolly Does. How Angelina Jolly Maintains her Health and Fitness. Urdu Article about Angelina Jolly Age, Health, Fitness, Diet, Angelina Jolly Life Style In Urdu. Urdu Mazmoon. Growing Age Effects. Life Style To Control Growing Age effects Like Angelina Jolly Does. How Angelina Jolly Maintains her Health and Fitness. Urdu Article about Angelina Jolly Age, Health, Fitness, Diet, Angelina Jolly Life Style In Urdu. Urdu Mazmoon. Angelina Jolly 25 Years ago and Now. Angelina Jolly Figures Maintainence Tops.
Urdu Blog about Angelina Jolly Health, Beauty, Age and Life style to overcome growing Age effects.
Urdu Blog by
Zaigam Qadir.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.