Indian Film Guide Released in 1965. Film Review of Guide
1965
میں ریلیز ھونے والی دیو آنند کی فلم گائیڈ کو انڈین سنیما کی دس بہترین فلموں میں مانا جاتا ھے فلم بھارتی انگلش فکشن رائیٹر آر کے نارائن کے ناول پر مبنی تھی آپ کو یہ جان کے حیرت ھو گی کہ یہ فلم پہلے انگلش میں ھی بنائی گئی تھی اور وہ فلم ھندی فلم سے کچھ مختلف بھی تھی اس فلم کا انگلش ورژن شدید فلاپ ھوا تھا، مگر اس انگلش ورژن کے ساتھ ھی ھندی فلم کی شوٹنگ بھی شروع ھو چکی تھی، انگلش ورژن شاید اب موجود نہیں اسکے کچھ منٹس کے حصے البتہ یوٹیوب پر ملتے ھیں
انگلش ورژن کی ناکامی سے بہت سے سبق سیکھے گئے تھے جنہیں ھندی ورژن میں دھرایا نہیں گیا
فلم تو لاجواب تھی میں مگر اس فلم کے میوزک کی وجہ سے اسے ھمیشہ یاد رکھوں گا، کیا لاجواب میوزک تھا اس فلم کا
میرا ایک آل ٹائم فیورٹ گانا "آج پھر جینے کی تمنا ھے" بھی اسی فلم کا ھے یہ وہ گانا ھے جسے میں نے کبھی اس وجہ سے اپنے پاس ریکارڈ میں نہیں رکھا کہ کثرت سے سننے کے باعث کہیں اس کی جاذبیت ختم نہ ھو جائے
اس فلم کا میوزک ایس ڈی برمن نے دیا تھا اور گیت شلیندر نے لکھے تھے
حالانکہ شروع میں اس فلم کے گیت حسرت جے پوری سے لکھنا طے پایا تھا جس نے اس فلم کا ایک گیت دن ڈھل جائے ھائے رات نہ جائے لکھا بھی تھا مگر اسی دوران شیلندر کی ایک فلم کے گانے سپر ھٹ ھوئے تھے ،شیلندر راج کپور کے بینر تل بننے والی فلموں کے گانے لکھتے تھے اور دیوآنند اور انکے بھائی وجے آنند جو اس فلم کے ھدایتکار تھے ،انکے متحارب گروپ سمجھے جاتے تھے، جب دیو آنند نے شیلندر کو گانے لکھنے کو کہا تو شیلندر نے انکار کی یہ صورت نکالی کہ انہوں نے اپنے معاوضے سے چار گنا زیادہ معاوضہ طلب کر لیا تاکہ دیو آنند خود ھی بھاگ جائیں مگر دیو آنند نے یہ معاوضہ بھی قبول کر لیا
شیلندر نے ایک سے ایک گانا لکھا اور کمپوز ھوا اور آج تک اس فلم کا ھر گانا لوگوں کے ذھنوں پر نقش ھے
آج پھر جینے کی تمنا ھے یہ گانا ایسا گانا ھے جو انترے یعنی" کانٹوں سے چھین کے یہ آنچل توڑ کے بندھن باندھی پائل "سے شروع ھوتا ھے اور مکھڑا یعنی" آج پھر جینے کی تمنا ھے" بعد میں آتا ھے ۔۔۔۔۔ایسے گیت کم کم لکھے اور کمپوز کئے جاتے ھیں جو آپ کو کسی اور دنیا میں لے جاتے ھیں
"دن ڈھل جائے ھائے رات نہ جائے" اس گانے کا صرف مکھڑا حسرت جے پوری کا استعمال کیا گیا باقی گانا شیلندر نے ھی لکھا تھا
اس فلم میں ایک گیت شاید آپکو باقی گانوں سے کچھ مختلف لگے اور وہ گیت تھا "گاتا رھے میرا دل" اس فلم کے میوزک کو بناتے ھوئے ایس ڈی برمن کافی بیمار ھو گئے تھے تو یہ ایک گیت انکے ھونہار بیٹے آر ڈی برمن نے کمپوز کیا تھا اسی وجہ سے یہ کمپوزیشن آپکو کچھ مختلف نظر آئیگی
فلم ریلیز ھوئی، سپر ھٹ ھوئی ریکارڈ بنا دیئے، سات فلم فئیر ایوارڈ جیتے مگر آپ حیران ھونگے کہ اس فلم کے میوزک کو فلم فئیر ایوارڈ نہیں ملا۔۔۔۔جی ھاں اس سال ایک ایسی فلم کے میوزک کو فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جس کا ایک کے علاوہ کوئی گیت آج جانتا بھی نہیں اور وہ فلم تھی سورج-
اس سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ اس وقت بھی لابیز اپنا کام کرتی تھیں اور کوالٹی پر نہیں سفارش اور پسند ناپسند پر فیصلے ھوا کرتے تھے
بہرحال انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں فلم گائیڈ ھر لحاظ سے اپنے انمٹ نقوش چھوڑ کے گئی تھی اور آج تک فلم بین خواتین و حضرات اس فلم کو بھلا نہیں پائے
ناصر بٹ
Indian Film Guide Released in 1965. Film Review of Guide.
Aaj Phir Jeenay Ki tamana hain. Gaata Rahega Mera Dil, piya Tose Naina Lagay, Saiyan beimaan, Tere meri Sapnay and Waha koon hain Tera are songs of Guide Indian Film 1965.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.