James Web Space Telescope By NASA to get Info about Aliens. Urdu Story
آج انسانیت کا دن ہے۔
آج انسان نے آگ، بولی، لکھائی، پہیے، پرنٹنگ مشین اور کمپیوٹر جتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
آج انسان پورے پروٹوکول کے ساتھ اپنی اور ایلینز کی کھوج میں نکلا ہے۔
شام پانچ بجے ناسا نے دنیا کی سب سے جدید دوربین خلا میں بھیج دی، ہبل سپیس ٹیلی سکوپ کی جگہ لینے والی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ تیس سال میں تیار ہوئی ہے ، دس ارب ڈالر مالیت کی یہ دوربین اب تک کی سب سے قیمتی خلائی مشین ہے
یہ لگ بھگ کائنات کے آغاز تک دیکھ سکتی ہے، یہاں تک کہ پہلا ستارہ اور پہلی کہکشاں بھی، فرض کریں آج سے کروڑوں کلومیٹر دور کسی سیارے پر اگر زندگی ہوئی تو یہ دور بین اسے بھی دیکھ لے گی، نا صرف زندگی کو دیکھنے بلکہ یہ سیاروں اور ستاروں کے کیمیائی اجزا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، بالفرض اگر چند نوری سال یا چند سو نوری سال دور کسی ایلین لائف کا سراغ مل گیا تو انسان کیلیے ان سے رابطہ کرنا انہیں سمجھنا، کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ان سے اپنا دفاع کرنا یا انکے سیارے کے ریسورسز سے فائدہ اٹھانا ممکن ہو سکے گا
ہبل زمین سے صرف ساڑھے پانچ سو کلومیٹر دور زمین ہی کے گرد گھومتی تھی جب کہ 2 کلو واٹ طاقت استعمال کرنے والی جیمز ویب کی عجیب بات یہ ہے کہ یہ زمین سے پندرہ لاکھ کلومیٹر دور زمین کے گرد گھومنے کے بجائے زمین کے ساتھ چلتے ہوئے سورج کے گرد گھومے گی، جہاں اسکے لیے بہترین اندھیرا اور موزوں ماحول موجود ہے۔
یہ 29 دنوں میں اپنے مدار میں پہنچ جائے گی، یقیناً اگلے کچھ سال ہمارے لیے تہلکہ خیز ہونگے۔
مجھے بہت سالوں سے اس دن کا انتظار تھا کیونکہ یہ دن انسانیت کی جست ہے، کبھی موقع ملا تو اس شاندار مشین کے متعلق آپ سے مزید بات ہوگی۔
عزیر سالار
#UnfoldTheUniverse
#JamesWebbSpaceTelescope
#JamesWebb
#NASAWebb
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.