Skip to main content

Jamil Ud Din Ali about Insha Gee. Urdu Adabi funpara

Jamil Ud Din Ali about Insha Gee.

Insha Gee Aab Kooch Karo.


جمیل الدین عالی اخبار جنگ میں ایک مقبول کالم لکھا کرتے تھے

" نقار خانے میں" 

ایک مرتبہ اس کالم میں انہوں نے ابن انشاء کے متعلق 

 ایک واقع تحریر کیا۔۔۔۔۔



" انشاء جی کے آخری ایام میں کینسر کے مرض کے علاج کے سلسلے میں ان کے ساتھ راولپنڈی کے CMH میں گیا تو انہیں وہاں داخل کر لیا اور ٹیسٹوں کے بعد ہمیں بتایا کہ کینسر پھیل گیا ہے اور اب تھوڑے دن کی بات رہ گئی ہے کیوں کہ علاج کافی وقت سے چل رہا تھا ہم کئی بار یہاں آ چکے تھے 

شام کے وقت ہم دونوں ہسپتال کے اپنے کمرے میں باتیں کر رہے تھے کہ کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی میں نے دروازہ کھولا تو میرے سامنے ایک بہت ہی حسین وخوبصورت خاتون ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لئے کھڑی مُسکرا رہی تھیں، کہنے انشاء جی سے ملنا ہے، میں انہیں کمرے میں لے آیا 

محترمہ نے گلدستہ انشاء جی کے ہاتھ میں دیا اور رونا شروع کر دیا اور کہا کہ انشاء جی میں آپ کی فین ہوں اور آپ میرے آئیڈیل ہیں مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ کا کینسر پھیل گیا ہے اور آخری اسٹیج پر ہے 

میں اللّٰہ سے دُعا کرتی ہوں کہ وہ میری زندگی کے پانچ سال آپ کو دے دے 

میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں میں اپنی ساری زندگی آپ کو دے دیتی لیکن میری مجبوری یہ ہے کہ میرے چھوٹے چھوٹے دو بچے ہیں جن کو مجھے پالنا ہے میں پھر بھی سچے دل سے پانچ سال  آپ کو دے رہی ہوں 

انشاء جی اُس کی اس بات پر زور سے ہنسے اور کہا، ارے ایسی کوئی بات نہیں ہے میں  ٹھیک ہوں 

خاتون تقریباً ایک گھنٹہ بیٹھنے کے بعد چلی گئی 

تھوڑی دیر بعد انشاء جی رونے لگے اور کہا کہ دیکھو جمیل الدین یہ میری فین ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے اور مجھے اپنی زندگی کے پانچ سال دینا چاہتی ہے اس کو کیا پتہ کہ ایک دن بھی کتنا قیمتی ہوتا ہے میرا تو وقت آ گیا ہے اللّٰہ اسے اپنے بچوں میں خوش وخرم رکھے

 میں خود اتنا افسردہ  تھا کہ کچھ نہ کہہ سکا. اُس رات انشاء کے ساتھ ہسپتال میں رہا اور اگلے  روز میں نے دو دن کی اجازت لی کہ میں اپنے عزیزوں سے مل آؤں جو کہ پنڈی میں رہتے تھے   

میں دو روز بعد واپس آیا تو انشاء نے مجھے اپنی تازہ نظم 

اب عمر کی نقدی ختم ہوئی، اب ہم کو ادھار کی حاجت ہے

  رو رو کر سنائی جس میں اُس خاتون کے پانچ سالوں کا ذکر بھی کیا"  


اردو ادب میں یہ نظم مجھے بہت پسند ہے میری آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ کم از کم دو مرتبہ اس کو ضرور پڑھیں بہت محظوظ ہونگے

میں خود اس نظم اکثر پڑھتا رہتا ہوں بہت کمال کا شاہکار ہے

انشاء جی پچاس سال کی عمر میں اللّٰہ کو پیارے ہو گئے تھے اُن کے لئے اور جمیل الدین عالی کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست ہے 

  

ابن انشاء 


اب عمر کی نقدی ختم ہوئی 

اب ہم کو ا دھار کی حاجت ہے

ہے کوئی جو ساہو کار بنے

ہے کوئی جو دیون ہار بنے

کچھ سال ،مہینے، دن لوگو

پر سود بیاج کے بن لوگو


ہاں اپنی جا ں کے خزانے سے

ہاں عمر کے توشہ خانے سے


کیا کوئی بھی ساہو کار نہیں؟

کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں؟


جب نام ادھار کا آیا ہے

کیوں سب نے سر کو جھکایا ہے


کچھ کام ہمیں نپٹانے ہیں

جنہیں جاننے والے جانے ہیں

کچھ پیار دلار کے دھندے ہیں

کچھ جگ کے دوسرے پھندے ہیں


ہم مانگتے نہیں ہزا ر برس

دس پانچ برس دو چار برس


ہاں ،سود بیا ج بھی دے لیں گے

ہاں اور خرا ج بھی دے لیں گے

آسان بنے، دشوار بنے

پر کوئی تو دیون ہار بنے


تم کون ہو تمہارا نام کیا ہے

کچھ ہم سے تم کو کام کیا ہے

کیوں ا س مجمع میں آئی ہو

کچھ مانگتی ہو ؟ کچھ لاتی ہو


یہ کاروبار کی باتیں ہیں

یہ نقد ادھار کی باتیں ہیں

ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے

سب عمر کی نقدی ختم کیے


گر شعر کے رشتے آئی ہو

تب سمجھو جلد جدائی ہو


اب گیت گیا سنگیت گیا

ہاں شعر کا موسم بیت گیا

اب پت جھڑ آئی پات گریں

کچھ صبح گریں، کچھ را ت گریں


یہ اپنے یار پرانے ہیں

اک عمر سے ہم کو جانے ہیں


ان سب کے پاس ہے مال بہت

ہاں عمر کے ماہ و سال بہت

ان سب کو ہم نے بلایا ہے

اور جھولی کو پھیلایا ہے

تم جاؤ ا ن سے بات کریں

ہم تم سے نا ملاقات کریں

کیا پانچ برس ؟

کیا عمر ا پنی کے پانچ برس ؟

تم جا ن کی تھیلی لائی ہو ؟

کیا پاگل ہو ؟ سو دائی ہو ؟


جب عمر کا آ خر آتا ہے

ہر دن صدیاں بن جاتا ہے


جینے کی ہوس نرالی ہے

ہے کون جو ا س سے خالی ہے


کیا موت سے پہلے مرنا ہے؟

تم کو تو بہت کچھ کرنا ہے

پھر تم ہو ہماری کون بھلا

ہاں تم سے ہمارا رشتہ کیا ہے

کیا سود بیاج کا لالچ ہے ؟


کسی اور خراج کا لالچ ہے ؟

تم سوہنی ہو ، من موہنی ہو ؛

تم جا کر پوری عمر جیو

یہ پانچ برس، یہ چار برس

چھن جائیں تو لگیں ہزار برس


سب دوست گئے سب یار گئے

تھے جتنے ساہو کار ، گئے

بس ایک یہ ناری بیٹھی ہے

یہ کون ہے ؟ کیا ہے ؟ کیسی ہے ؟

ہاں عمر ہمیں درکار بھی ہے ؟

ہاں جینے سے ہمیں پیار بھی ہے


جب مانگیں جیون کی گھڑیاں

گستاخ اکھیں کتھے جا لڑیاں

ہم قرض تمہیں لوٹا دیں گے

کچھ اور بھی گھڑیاں لا دیں گے


جو ساعت و ماہ و سال نہیں

وہ گھڑیاں جن کو زوال نہیں

لو ا پنے جی میں اتار لیا

لو ہم نے تم سے ادھار لیا

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...