Junaid Safdar Wedding Ceremony and Sharif Family. Urdu Article
جنید صفدر کی شادی نے شریف خاندان کے اس پہلو کو مزید اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے ذاتی طور پر یہ خاندان مجھے پسند ہے اور یہ اس خاندان کا ’زمین زاد‘ ہونا ہے۔ میاں صاحب مقامی کھانوں اور پکوانوں کے شوقین ہیں اور ان کی وضح قطع سے زمین کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے مریم کی پرورش بھی کچھ اسی انداز سے کی۔ جہاں ہر ایک اپنے بچوں کو غیرملکی بنانے کے چکر میں ہے ، بڑے خاندانوں میں اپنے بچوں کو مقامی زبان ، ثقافت ، موسیقی اور مقامی پہناوے کا شعور دینا مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے اندر کوئی اور بننے کا بخار اتارنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اس شادی کی خوبصورت بات جنید صفدر اپنے دادا کی قبر پر مقامی زبان میں، درست تلفظ اور سوز کے ساتھ عارفانہ کلام پڑھنا تھا اور اس کے بعد اپنی زبان میں ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ گانا۔
سیاسی گھرانے خواہ بلوچی ہوں یا سندھی، سرائیکی ہوں یا پشتون ، اپنی ثقافت سے جڑت اپنی زمین اور لوگوں سے جڑت کا پتہ دیتی ہے۔ جمہور اور قائدین کے درمیان گہرے رشتوں شعور دیتی ہے۔ مقامیت پر اعتماد کا درس دیتی ہے۔ احساس دلاتی ہے کہ ان لوگوں کی جڑیں اور ان کا سٹیک بھی یہاں ہے
ان سیاسی خاندانوں کے علاوہ ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو موجودہ صورتِ حال کا ذمہ دار بھی beneficiary بھی مگر لوگوں جیسا لگنے پر شرمندہ ہے۔ بدترین حالات پیدا کرکے فائدہ بھی اٹھاتا ہے اور کسی حرکت سے یہ بھی ظاہر نہیں کرتا کہ اس کا لوگوں سے کوئی تعلق ہے۔
جنید صفدر کو شادی مبارک ہو۔
جمشید اقبال
Jamshed Iqbal
Hamza Shehbaz With Junaid Sadar. Urdu article about Sharif Family marriages, Songs and Culture. Maryam Nawaz's Son Junaid Sadar Marriage ceremonies. Urdu Blog
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.