Leadership Qualities. Urdu Article about Leadership. Leadership in Genes. Genetics and Leadership Explained In Urdu.
موروثیت ایک حقیقت ہے۔
خاندانی خصوصیات انگلی نسلوں کو منتقل ہوتی ہیں۔ جس طرح ذہین، تنومند اور ٹیلنٹڈ خاندان ہوتے ہیں اسی طرح لیڈر شپ کی خصوصیات بھی موروثی ہوتی ہیں۔
عوام کو متوجہ کر لینا محض کوئی فن نہیں جسے سیکھ کر کوئی بھی یہ کر لے، یہ قدرتی صلاحیت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اچھی زبان اور تقریر کی صلاحیت کے بغیر بھی کامیاب لیڈر ہوتے ہیں۔
شاعر شاعری کیے بغیر نہیں رہ سکتا، مصور نقش کاری کیے بنا نہیں رہ سکتا اور لیڈر، لیڈر شپ کے بنا نہیں رہ سکتا۔ یہی دنیا کا نظام ہے۔
قیادت کے خطرات کو ایک لیڈر جس طرح دعوت دیتا ہے وہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ اس راہ کا ذہنی تناؤ برداشت کرنا کوئی آسان بازی نہیں۔ خصوصا پاکستان میں جہاں بادشاہ گر لیڈر کی جان کے درپے رہتے ہیں۔
لیڈر شپ کی صلاحیت جہاں جس میں ہو، پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔ اگر خاندانی قیادتوں کے علاوہ لیڈر شپ نظر نہیں آ رہی تو وہ ہے بھی نہیں۔ قائد اعظم اور عمران لیڈر خاندانوں سے نہیں تھے مگر ان میں یہ صلاحیت تھی تو سامنے آکر رہی۔ اچھا یا برا لیڈر ہونا الگ بات ہے۔
لیڈر شپ کی خصوصیت ایک ہی خاندان کے سب لوگوں اور سب بچوں میں بھی منتقل نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز لیڈر نہ بن سکے اور نہ بلاول اور آصفہ کی بہن لیڈر بن سکی اور نہ مرتضی بھٹو کی اولاد۔
جس طرح کسی کو یہ حق نہیں کہ لیڈر اگر لیڈر خاندان سے نہیں تو اسے آ گے نہ آنے دے، اسی طرح یہ حق بھی کسی کو نہیں کہ لیڈر اگر لیڈر خاندان سے ہے تو اسے ڈس کوالیفیکشن کی کافی وجہ سمجھا جائے۔
قدرت کے انتخاب پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
عوام کا حقیقی لیڈر کون ہوتا ہے، اس کا فیصلہ قدرت اور عوام کرتے ہیں۔
رہا یہ مسئلہ کہ لیڈر کون ہونا چاہیے تو خواہشات کا معاملہ ہے۔ خواہش کرنے میں کوئی حرج نہیں
Irfan Shehzad. Pashto Times Tags.
Leadership Qualities. Urdu Article about Leadership. Leadership in Genes. Genetics and Leadership Explained In Urdu. Maryam Nawaz And Benazir Hereditary Leadership Qualities In Genes
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.