Love Marriage. Urdu Story Of Love Marriage In Lahore.
By Muhammad Aamir Meer
چند دن پہلے کی بات ہے مرشد کو پہلے وٹس ایپ پہ ایک مردانہ تصویر موصول ہوئی اور پھر ر صاحب کا فون آیا۔ر صاحب مرشد کے بزنس پاٹنر ہیں۔لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔مدعا یہ ہے کہ ر صاحب کی 19 سالہ بیٹی نے چند دن پہلے اپنے باپ کے گھر رہتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خفیہ نکاح کر چکی ہے۔ر صاحب کے مطابق لڑکا غریب ہے۔شکل سے بھی presentable
نہیں ہے تو مرشد کا اثر و رسوخ درکار ہے کہ یہ رشتہ ختم کروا دیا جائے۔مرشد کا جواب تھا سوری میں اس معاملے میں مداخلت نہیں کروں گا تو آگے سے اصرار یہ ہوا کہ آپ بےشک مداخلت ناں کریں لیکن لڑکے والوں کے ساتھ جو میٹنگ ہے اُس میں ہماری طرف سے صرف شرکت فرما دیں۔بہرحال ر صاحب کے اصرار پہ مرشد کو لاہور جانا پڑا۔ایک بدمعاش ٹائپ کے گھر میٹنگ تھی۔ہر طرف بندوقیں لگائے گارڈز پھر رہے تھے
لڑکے والے:جناب آپ نے پہلے پولیس میں ہمارے خلاف جھوٹا اغواء کا پرچہ کروایا تھا وہ ہم نے برداشت کر لیا اور اب آپ ہمیں بندوقوں سے ڈرا رہے ہیں تو ہم ڈر گئے ہیں اور بتائیے ہمارے لیے کیا حکم ہے؟
کمال رولر کوسٹر رائڈ میٹنگ تھی۔ایک طرف لڑکی والے دھمکیاں دیتے تھے تو دوسری طرف یہ پوچھتے تھے کہ ہماری لڑکی کو جیب خرچ کیا دو گے؟
لڑکا:جی ھاں میری تنخواہ تو 85 ہزار ماہانہ ہے لیکن میرا کچھ فیملی بزنس بھی ہے تو اگر آپ لوگ کہتے ہیں تو ماہانہ پوری سیلری لڑکی کو دے دیا کروں گا۔لکھوانا چاہتے ہیں تو لکھ دیتا ہوں
لڑکی کا باپ:تم ہماری ذات کے نہیں ہو تو ہم تمہارے ساتھ شادی کیسے کر سکتے ہیں؟ہم لوگ کراچی سے ہیں۔میں تو بیٹی کی شادی کراچی میں کرنا چاہتا ہوں بلکہ میں تو پورے پنجاب کو ہی اس قابل نہیں سمجھتا کہ یہاں بیٹی بیاہ دوں۔
لڑکے والے:کمال ہے دوسری طرف آپ کئی سالوں سے لاہور میں رہائش پذیر ہونے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کر رہے ہیں
میٹنگ برخواست ہونے کے بعد مرشد:آپ نے یہی بتایا تھا کہ یہ معاملہ چند دنوں کا ہے مگر ایکچولی یہ سلسلہ تو کچھ سالوں سے چل رہا ہے۔کرنی تو ر صاحب آپ نے اپنی مرضی ہی ہے لیکن آپ اپنا مذاق اُڑوا رہے ہیں یہ سارا معاملہ پبلک کر کے۔بہتر یہی ہے کہ بچی کو اس جوان کے ساتھ رخصت کر دیں
مرشدپاک فرماتے ہیں کہ اصول کبھی غلط نہیں ہوتے۔پہلا اصول یہ ہے کہ لڑکی توقع کے عین مطابق چھوٹے قد و بیلو ایوریج شکل و صورت کی ہے۔دوسرا اصول یہ ہے کہ کبھی بھی ایک پارٹی کا ورژن سُن کا رائے قائم مت کریں۔لڑکا کافی حد تک presentable ہے اور بات بڑے سُلجھے طریقے سے کرتا ہے۔مزاج کا ٹھنڈا ہے اور صرف ایک درخواست کر رہا ہے کہ میری بیوی کو باعزت طریقے سے میرے ساتھ رخصت کر دیں۔مجھے جہیز وغیرہ کچھ نہیں چاھیئے
سٹوری کا crux سو فیصد سچ ہے لیکن شناخت چھپانے کے لیے مجبورا چند تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.