Merry Christmas Explained In Urdu. Halal Or Haram For Muslim
🚩
کرائسٹ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کہتے ہیں اور ماس جشن یا تہوار کو کہتے ہیں۔ کسی بھی ڈکشنری یا زبان میں کرسمس 'اللہ نے بیٹا جنا' نہیں جو ایسا کہتے یا سمجھتے ہیں، ان کو کوئی علم نہیں صرف نفرت دلاتے اور پھیلاتے ہیں
عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے پیغمبر تھے۔ ان کی پیدائش کے دن کو تہوار کی طرح منانا اس دن خوش ہونا ایک دوسرے کو مبارکباد دینا صرف عیسائیوں کا حق نہیں۔ ہر مسلمان جو عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا پیغمبر سمجھتا ہے وہ ان کی پیدائش پر خوش ہوگا۔
کرسمس کا مطلب سادہ الفاظ میں عید میلادالنبی کی مبارکباد ہے۔ باقی رہی بات جائز ناجائز کی، تو یہاں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کو منانا بھی جائز اور ناجائز سمجھا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے اگر تم شکر کروگے تو میں زیادہ دوں گا۔ مطلب نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ خوشی بھی ایک نعمت ہے اور خوشی کا شکرانہ اس کے منانے میں ہیں۔ خوشیاں جتنی ملے جہاں ملیں منالینی چاہیئے۔ مفتی اور مولوی کیا کہتے ہیں؟ تو آسان جواب یہ ہے کہ وہ آپس میں کسی بات پر متفق ہوجائیں تو پھر توجہ دیں
اس لئے عید میلادالنبی مبارک ہو۔
#کامریڈ_سرخیاں
Malak Wesal Khan
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.