Skip to main content

Missing Persons, Missing Judge And Intelligence Agency In Pakistan

Missing Persons, Missing Judge And Intelligence Agency In Pakistan.


ایجنسی

کم نہ زیادہ، پورے سو لفظوں کی کہانی

(مبشر علی زیدی)


"آئندہ اس ملک میں کوئی غائب نہیں ہوگا۔"

جج صاحب نے گرج دار آواز میں اعلان کیا،

عدالت میں لا پتا افراد کے مقدمے کی سماعت تھی


جج صاحب نے کہا

"کوئی شخص خود غائب نہیں ہوا۔

سب کو ایک خفیہ ایجنسی نے اغوا کیا ہے۔

کل عدالت میں ایجنسی کے سربراہ حاضر ہوں۔

لا پتا افراد کو فوراً چھوڑا جائے،

ورنہ عدالت ایجنسی کے سربراہ پر فرد جرم عائد کرے گی۔"

عدالت برخواست ہو گئی


اگلے دن لا پتا افراد کے اہل خانہ امید لے کر عدالت پہنچے۔

وکیل نے بتایا،

"جج صاحب کل شام سے لا پتا ہیں۔"

Mubashir Zaidi



Comments