Skip to main content

Modern Saudi Arab and Obscenity. Muhammad Nasar Saddiqi

 By Muhammad Nasar Saddiqi


ماڈرن سعودی عرب اور  فحاشی 


 6 

اکتوبر 1973 کو ایک بار پھر عرب اس*رائیل جنگ شروع ہو گئی جس میں شام اور مصر نے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا ۔ اس جنگ کے دوران امریکہ اور کچھ دیگر ممالک نے عرب جارحیت کی مذمت کی اور اس*رائیل کا ساتھ دیا۔ 


17 

اکتوبر 1973 کو شاہ فیصل نے جوابی ردعمل میں ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔  انھوں نے عرب ممالک کی جانب  اس*رائیلی اتحادیوں کےلیے تیل کی ترسیل پہ پابندی عائد کر دی جس سے دنیا میں تیل کی قیمتیں چار گنا بڑھ گئیں۔  یہ ایک کارآمد ہتھیار تھا جس کا بہترین استعمال کیا گیا۔  اس کے بعد امریکہ نے ایسا پلان ترتیب دیا کہ تیل کے لحاظ سے عرب ممالک پہ انحصار ختم کیا جائے۔ ویسے بھی خود سعودی عرب میں تیل نکالنے والی کمپنی امریکی تھی


 مارچ 1938 میں اس کمپنی کا نام کیلیفورنیا اریبیئن سٹینڈرڈ آئل کمپنی رکھا گیا جو بعد میں عربیئن امیریکن آئل کمپنی یعنی آرامکو بن گیا۔ خود امریکہ اپنے ملک میں اس سے بھی قریب ایک صدی قبل تیل دریافت کر چکا تھا۔  کرنل ایڈورڈ ڈریک نے امریکہ کی ریاست پینسلونیا میں 27 اگست 1859 کو تیل کے ذخائر دریافت کیے جو صرف 12 میٹر گہرائی پر تھے۔ 


یہ ویژن کی بات ہوتی ہے کہ امریکہ  تیل میں خودمختاری کی جانب گامزن ہو گیا جب سعودی عرب نے اپنی نوے فیصد معیشت کا دارومدار تیل پہ رکھا ۔ بدلتے وقت کے لحاظ سے نئے سٹیپ نہ اٹھانا ہمیشہ نقصان دہ ہوتا ہے ۔ آج سعودی عرب کے پاس تیل بطور ہتھیار نہیں رہا۔ اگر مزید کچھ سالوں تک اس کی معیشت کا دارومدار تیل پہ رہا تو اکانومی کریش کر جائے گی۔ آج امریکہ روزانہ سعودی عرب سے بیس لاکھ بیرل زیادہ تیل پیدا کرتا ہے ۔ سعودی عرب کی تیل پہ اجارہ داری ختم ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ خام تیل کے ذخائر لاطینی امریکہ کے ملک وینیزویلا کے پاس ہیں۔ امریکہ کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ایمرجنسی تیل کا ذخیرہ ہے۔ 640 ملین سے زائد بیرلز کی شکل میں ٹیکساس اور لوئیزیانا کی ریاستوں میں نمک کے غاروں میں ذخیرہ کیا گیا ۔ ایسے میں سعودی عرب اب تیزی سے معیشت کے دوسرے ذرائع ڈھونڈ رہا ہے۔  اس کےلیے سعودی ویژن 2030 شروع کیا گیا ہے۔  


سعودی ویژن 2030 کے مطابق 2030 تک سعودی عرب کو 

عصری تقاضوں سے لیس کرنا ہے تا کہ دنیا کے مقابلے میں اپنا آزاد وجوث برقرار رکھا جا سکے۔  معیشت میں پیداواریت اور سرمایہ کاری کے ذریعے نئی توانائی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے آزاد پالیسیاں متعارف کرائی جارہی ہیں 


خواتین کو بااختیاربنانے اور اقتصادی شہروں کی بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کےلیے کلب ، شراب خانے ، موسیقی ، تھیٹر ، سینما ، بیچ وغیرہ جیسی تمام سہولیات کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔  عورت کو آزاد کیا جا رہا ہے تا کہ وہ خودمختار ہو کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرے۔  اس پہ الباکستانیوں کو ہمیشہ کی طرح مروڑ اٹھ رہے ہیں۔  ہمیں لگتا ہے کہ پوری دنیا کو ہمارے حساب سے چلنا چاہیے ۔ سعودی عرب کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔ وہ اپنے ملک کی ترقی کےلیے لانگ ٹرم پلاننگ کر رہے ہیں ۔ مالی ترقی ہی دنیا میں بقا کی ضامن ہے ۔ وہ یہ بات سمجھ چکے ہیں۔  دوسروں پہ تنقید کرنے کے بجائے اپنی فکر کریں ۔ عورت کی خودمختاری ، موسیقی ، رقص اور لٹریچر سے نفرت ابنارمل انسان کرتے ہیں ۔ آپ کے نزدیک یہ فحاشی ہو گی لیکن نارمل انسانوں کے نزدیک نہیں ہے ۔


نشر مکرر 



تحریر محمد ناصر صدیقی


Comments

Post a Comment

Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...