History Of Polygamy In Urdu.
Urdu History Of Polygamy or Kasrat E azdawaj.
By Mubashar Hassan.
تاریخ میں ایک واقعہ ہوا تھا جس کو مُنسٹر بغاوت (Münster rebellion)
کہا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت تین گنا ذیادہ ہوگئی تھی کیونکہ اکثر مرد قتل ہوگئے تھے۔ یہ بہت عجیب و غریب واقعہ تھا۔ اس واقعہ کے بعد وہاں کے حکمران جین
(Jan of Leiden)
کو کثرتِ ازدواج
(polygamy)
کو واجب کرنا پڑا۔ اب ہوا یہ کہ ہر مرد کو کئی کئی شادیاں کرنا لازم تھا
یہ لوگ باغی تھے جن کے حصّہ میں شہر کی حکومت آئی۔ بغاوت کے خوف سے بہت سے مرد شہر سے بھاگ گئے تھے۔ اب شہر میں بہت سی خواتین رہ گئی تھیں۔ لہذا قانون بنایا گیا کہ جو شوہر اپنی بیویوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، ان کا اپنی بیویوں سے شادی کا پورا عہد ہی ختم ہوچکا ہے۔ اب نئے سرے سے شادی ہوگی۔ اس طرح غیر شادی شدہ خواتین کی آبادی میں ایک اضافہ مزید ہوگیا۔
اور اتنی آزادی دی گئی تھی کہ اگر ایک شخص کو ایک عورت کو حاملہ کردیتا ہے، تو اب اس کو لائسنس مل گیا ہے کہ ایک اور بیوی رکھ لے۔ اس طرح جتنی چاہیں بیویاں وہ رکھ سکتا ہے اگر وہ حاملہ بھی کردیتا ہے کیونکہ یہ باغی لوگوں کا خیال تھا کہ نسل بھی بڑھنی چاہیئے۔ جو حاملہ کرنے کی صلاحیت کم رکھتا ہے، وہ مرد کم بیویاں رکھے گا اور دیگر مرد ذیادہ بیویاں لے جائیں گے۔
اس پر بہت کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور یہ ایک قسم کی عارضی بغاوت تھی۔ کیتھولک عیسائیوں نے بعد ازاں شہر پر قابو پالیا اور فاتح ہوگئے۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.