Mughal Azam Film, K Asif, Parthavi Raaj, Dilip Kumar and Budget.
By Aslam Malik
جہاں فلم "مغل اعظم" کی تیاری میں کئی سال لگے وہاں ریلیز میں بھی مختلف وجوہ سے تاخیر ہوتی گئی. مثلاً یہ کہ فلم ساز کے آصف نے کاسٹ میں پرتھوی راج کپور کا نام دلیپ کمار اور مدھوبالا سے پہلے لکھوایا ۔ مدھو بالا اور دلیپ کمار اس پر ناراض تھے
پرتھوی راج نے کے آصف سے کہا: 'چھوٹے موٹے جھگڑے کے لیے فلم کو کیوں لٹکا رہے ہو۔ ان دونوں کا نام مجھ سے پہلے جلی حروف میں لکھ دو۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔'
کے آصف نے کہا: 'دیوان جی، میں مغل اعظم بنا رہا ہوں، "سلیم اور انارکلی" نہیں۔ یہ بات ان دونوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ میری اس فلم کا ہیرو ایک ہے اور وہ اکبر اعظم ہے۔'
فلم کے معاہدے کے طور پر کے آصف نے پرتھوی راج کو بلینک چیک پیش کیا تھا۔پرتھوی راج کپور نے لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا، جہاں اتنا لکھا تھا تو رقم بھی لکھ دیتے۔
کے آصف نے کہا: پہلے یہ بتائیں کہ کتنی رقم لکھوں؟
پرتھوی راج کی نے کہا: 'تم نہیں جانتے کیا؟'
کے آصف نے کہا: 'جانتا تو پوچھتا ہی کیوں؟'
پرتھوی راج نے کہا 'جو رقم چاہو لکھ دو مجھے منظور ہے۔'
کے آصف نے کہا: 'نہیں دیوان جی۔ یہ نہیں کہیں۔ سب نے اپنی قیمت لگائی، دلیپ کمار، مدھوبالا، درگا کھوٹے، تو پھرآپ کیوں نہیں ..؟'
پرتھوی راج نے کہا 'میری قیمت تم لگاؤ گے۔'
کے آصف نے کہا: 'یہ جرات میں نہیں کر سکتا'
پرتھوی راج نے کہا: 'میں بھی ابھی تک اپنی قیمت نہیں لگا سکا۔'
'ٹھیک ہے۔ آپ اتنا تو بتا سکتے ہیں کہ راج (کپور) نے آپ کو آوارہ میں کیا دیا؟'
'پچاس ہزار۔'
'تو میں 75 ہزار لکھ دوں؟'
'جو تم مناسب سمجھو۔'
آصف پیشگی کوئی رقم دینا چاہتے تھے۔
پیشگی چیک پر جب پرتھوی راج سے رقم لکھنے کے لیے کہا تو انہوں نے ایک روپیہ لکھا۔
آصف فرط جذبات سے مغلوب ہوگئے تو پرتھوی راج نے کہا:
'آصف، میں آدمیوں کے ساتھ کام کرتا ہوں، تاجروں یا مارواڑیوں کے ساتھ نہیں۔'
پرتھوی راج کپور سمندری کے علاقے میں پیدا ہوئے تھے
Mughal Azam Film, K Asif, Parthavi Raaj, Dilip Kumar and Budget Of Mughal Azam. Urdu Info The Story Of K Asif And Mughal Azam Film. Mughal Azam And Parthavi Raaj Fees. Madhobala And Dilip Kumar Role In Mughal E Azam Indian Film.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.