Prank Call To Joe Bidden by Gull Khan. Urdu Prank Call.
جوبائیڈن نے فون اٹھایا، دوسری طرف سے آواز آئی
میں ضلع دیر صوبہ خیبر پختون خواہ سے گل خان بول رہا ہوں، ہم تم پر حملہ کرنے آ رہے ہیں
بائیڈن نے کہا
حملہ تو کر لو لیکن تمہارے پاس فوج کتنی ہے؟
گل خان بولا: آٹھ لوگ ہیں، میں، میرا بیٹا اسلام گل، ہمارا ہمسایہ ماندا مین خان اور پانچ کھلاڑی ہماری کبڈی ٹیم کے
بائیڈن بولا: سوچ لو گل خان بھائی میرے پاس دس لاکھ فوج ہے
گل خان: اچھا! چلو میں کل فون کرتا ہوں تمہیں
اگلے دن گل خان نے کہا
ہم نے مشورہ کیا ہے حملہ تو ہم کریں گے کیونکہ ہم نےتو جنگ کا سامان اسلحہ وغیرہ سب اکھٹا کر لیا ہے
بائیڈن: کیا سامان ہے تمہارے پاس؟
گل خان
میرے پاس دو نالی بندوق، اسلام ګل کے پاس بارہ بور اور میرے بیٹے کا گدھا اور ہم نے ٹریکٹر مانگ لیا ساتھ والوں سے
بائیڈن نے: میرے پاس سولہ ہزار ٹینک ہیں چوبیس ہزار بکتر بند ہیں اور دس ہزار جہاز ہیں
گل خان: اچھا میں کل فون کروں گا
آگلے دن پھر گل خان نے فون کیا اور فرمایا کہ ہم نے سوچا ہےکہ جنگ ملتوی کر دیجائے
بائیڈن: کیوں گل خان؟ کیا ہوا؟
گل خان : تیاری تو ہماری پوری ہے لیکن کل ہم لوگ ڈیرے پر بیٹھے بات کر رہے تھے تو اسلام گل نے کہا کہ ہمارا حجرہ بہت چھوٹا ہے دس لاکھ قیدی ہم نہیں رکھ سکتے اوکے بائے۔۔۔۔۔
Pashto Times Tags For This Post.
Urdu Frank and Prank Call To US President Joe Biden From Pakistan. Funny Calls. Urdu Prank Call To Joe Biden From Pakistan. Gul Khan Calling to Joe Biden. Call To American President Joe Biden by Gull Khan From Dir Lower.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.