Reality Of Sexologist Online, Psychologist Online. Urdu Info Article About Online Sexologists.
یہ گوگل وغیرہ سے لڑکیوں کی سفید کوٹ میں و بغیر سفید کوٹ کے تصویریں اُٹھاتے ہیں۔اِن پہ پھر زنانہ نام لکھتے ہیں اور پھر خود کو سیکسالوجسٹ ڈیکلیئر کرتے ہیں لیکن ان کے لکھے ہوئے سے صاف پتہ لگ جاتا ہے کہ اِنہوں نے سیکسالوجی میں سپیشلائزیشن تو بڑی دور کی بات سمپل ایم بی بی ایس بھی نہیں کیا ہوا۔یہ عام طور پہ حکیم یا ہومیوپیتھ ہوتے ہیں۔
ویسے آلریڈی خود کو “ہومیوپیتھک ڈاکٹر” لکھنا بھی کافی کنفیوژنگ ہے عام آدمی کے لیے۔ہومیو والے کو مثال کے طور پہ
ہومیوپیتھ شفیق محمود
یا ہومیو شفیق محمود لکھنا چاھیئے۔یہ
ڈاکٹر شفیق محمود ہومیوپیتھ یا ہومیوپیتھ ڈاکٹر شفیق محمود لکھنا کئی دفعہ عام آدمی کو کنفیوژ کرتا ہے۔کچھ ٹپیکل ترسے ہوئے لونڈے ہوتے ہیں جو خواتین سے متعلق باتیں لکھ کر انباکس میں کوئی خاتون آئے گی کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں
اِن سب سے ہوشیار رھیئے۔یہ لاعلمی جہالت پھیلاتے ہیں۔صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔جب بھی اِن لوگوں کو پوائنٹ آؤٹ کرو یہ گالم گلوچ وغیرہ پہ اُتر آتے ہیں۔سب سے زیادہ قصور ہماری حکومتوں کا ہے جو اِن حکماء و ہومیوپیتھ وغیرہ کو یہ جہالت پھیلانے سے نہیں روکتی۔ویسے حکومت سیکس ایجوکیشن ہی سٹارٹ کر دے تو ان کے لیے حرام کمانا کچھ مشکل تو ضرور ہو جائے گا۔
By Muhammad Aamir Meer.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.