Rituals by Ali Abbas Jalalpuri
قدیم زمانے میں ہاتھ اٹھا کر یا مصافحہ کر کے ملنے سے یہ جتلانا مقصود ہوتا تھا کہ میرے ہاتھ خالی ہیں اور میرے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے جس سے کسی قسم کا خطرہ ہو سکتا ہے
یہ اُس دور سے یادگار ہے جب ہر وقت ہر شخص سے جان کا خطرہ لاحق رہتا تھا
قدیم رومہ میں پورا بازو اٹھا کہ ایک دوسرے کو سلام کیا کرتے تھے
یہی طریقہ بعد میں ناتسیوں نے اختیار کیا
عرب اور ایرانی دوست آمنے سامنے آتے تو ایک دوسرے سے گلے ملتے اور گالوں پر بوسہ دیتے تھے
ہندو دونوں ہاتھ جوڑ کر نمستے کہتے ہیں یا بزرگوں کے پاؤں چھو کر پیریں پوناں کہتے ہیں
یہودیوں کا سلام ہے شولوم علیخم جو عربی میں سلام علیکم بن گیا
سنی مسلمان السّلامُ علیکم کہتے ہیں جب کہ شیعہ سلام علیکم کہتے ہیں
مرید پیر صاحب کے پاس آئے تو اس کے ہاتھ چوم کر سر آنکھوں سے لگاتا ہے اور سر سجدے میں رکھ دیتا ہے اسے سجدۂ تعظیمی کہتے ہیں
چین اور مصرِ قدیم میں رواج تھا کہ جب کوئی بزرگ راستے میں ملتا تو نوجوان ادب سے ایک طرف ہٹھ جاتے تھے
کوئی بزرگ کسی محفل میں آتا تو نوجوان سرو قد کھڑے ہو کر تعظیم کرتے تھے اور اسے مناسب جگہ پر بٹھا دیا جاتا تھا
بادشاہوں نے عجمی طور طریقے اختیار کئے تو سلاطین کے سامنے سجدہ کرنے کا رواج ہوا
کوئی شخص شاہانِ ایران کے حضور باریاب ہوتا تو وہ اپنے منہ پر کپڑا لپیٹ لیتا تھا مبادا اس کی سانس سے بادشاہ سلامت آلودہ ہو جائیں
بادشاہ کے تخت کے سامنے جالی کا پردہ پڑا رہتا تھا
بسا اوقات جالی چوم کر سجدے میں گڑ پڑتے تھے
بادشاہ گھوڑے پر سوار ہوتا تو اس کی رکاب چومتے تھے
جلال الدین اکبر نے زمین بوسی کو رواج دیا یعنی اس کے سامنے جا کر لوگ زمین چومتے تھے
بادشاہ کے حضور باریاب ہونے والا سر جھکا کر زمین کے قریب لے آتا اور نقیب آواز پر تین دفعہ زمین چومتا تھا
رسوم اقوام
علی عباس جلالپوری
Ali Abbas Jalalpuri Urdu Article about Salam In different religions, Nations and Civilizations. Greetings and Salam In Old religions and cultures. Urdu Mazmoon. Salam Yahodiat, Hindumat, Aur Degar Aqwam main.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.